ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا اپ سیٹ ، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستا ن کے ہاتھوں شکست

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2023, 11:51 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،16/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پہلا اپ سیٹ، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

افغانستان کے 285 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 40.3 اوورز میں 215 رنز بناسکی۔ انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک نے 66 رنز بنائے تاہم انکے علاوہ کوئی بھی بلے باز افغان بولرز کے آگے جم کر نہ کھیل سکا۔ مجیب الرحمان مین آف دی میچ قرار پائے۔

انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد افغانستان کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے پوائنٹس ٹیبل میں چھٹی پوزیشن پر آگئی جبکہ انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے تین تین میچز کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو دو، دو میں شکست اور ایک ایک میچ میں کامیابی ملی ہے تاہم رن ریٹ کے باعث انگلینڈ پانچویں اور افغانستان چھٹے نمبر پر ہے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب جونی برسٹو 2 رنز بناکر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ساتویں اوور میں 33 کے مجموعی اسکور پر جو روٹ 11 رنز بناکر مجیب الرحمان کا شکار بنے۔ تیرہویں اوور میں 68 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ ملان 32 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کپتان جوز بٹلر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جنہیں نوین الحق نے آؤٹ کیا۔ لیام لیونگ اسٹون 10 ، سیم کرن 10 اور کرس ووکس 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک 66 ، عادل رشید 20 اور مارک ووڈ 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ریس ٹوپلی 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے 3، 3، محمد نبی نے 2، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49.5 اوورز میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، افغان اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 114 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔

تاہم ابراہیم زادران 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، محض 8 رنز کے اضافے سے افغان بیٹرز نے 2 وکٹیں مزید گنوائیں، رحمت شاہ 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان حشمت اللہ شاہدی محض 14، عظمت اللہ عمرزئی 19، محمد نبی 9، راشد خان 23، مجیب الرحمان 28 رنز بناسکے۔افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور انگلش بولرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 58 گیندوں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 جبکہ اکرام علی خیل نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 جبکہ لیام لیونگسٹون، ریس ٹوپلی اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی افغان ٹیم کو کم از کم اسکور پر آؤٹ کرکے فتح یقینی بنائیں۔اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کم بیک کی کوشش کریں گے، پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے نجیب اللہ زادران کی جگہ اکرام علی خیل کو شامل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...