افغانستان میں تین خاتون صحافیوں کا قتل، امریکی سفارتخانے اور افغان میڈیا گروپس کی مذمت

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 3rd March 2021, 8:16 PM | عالمی خبریں |

کابل /واشنگٹن، ۳/مارچ(آئی این ایس انڈیا)افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی شہر جلال آباد میں منگل کے روز تین خاتون صحافیوں کو گولیاں مار کر  ہلاک کر دیا گیا۔ افغانستان کے شہری علاقوں میں پروفیشنل ورکرز پر حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں کی وجہ سے ملک میں خوف کی فضا قائم ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے مقامی ٹیلی وژن ا سٹیشن انعکاس ٹی وی کے ہیڈ آف لوکل براڈکاسٹر زلمے لطیفی نے بتایا کہ ان تینوں خواتین نے حال ہی میں گریجویشن  مکمل کی تھی ۔ ان کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں اور یہ  اسٹیشن کے ڈبنگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی تھیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی تینوں خواتین کام ختم ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جا رہی تھیں کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک مسلح شخص  نے انہیں  گولی مار دی اور  فرار ہو گیا۔ چوتھی خاتون اس واقعہ میں زخمی ہو گئی ۔  اسپتال کے ترجمان کے مطابق  زخمی خاتون کی  حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔

پولیس چیف جمعہ گل  کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا مبینہ سرغنہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کا تعلق طالبان سے ہے۔ مگر دوسری طرف  طالبان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں فائرنگ اور دھماکوں کے واقعات میں کئی صحافی، سول سوسائیٹی کے کارکن اور درمیانے درجے کے سرکاری ملازمین ہلاک ہو چکے  ہیں۔ افغان حکومت اور بعض بیرونی طاقتوں کا خیال ہے کہ ان حملوں کے ذمہ دار طالبان ہیں۔ طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ ملک کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش کا اثر و رسوخ ہے، جلال آباد اس صوبے کا دارالحکومت ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔