اُڈپی میں فرضی ڈاکٹروں کا وبال؛ محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کی کاروائی؛ کئی کلینکس اورلیباریٹریس کے خلاف مقدمات درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th December 2023, 7:08 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 17/ دسمبر (ایس او نیوز) ضلع میں فرضی ڈاکٹروں کی لعنت کو روکنے کے مقصد سے محکمہ صحت کے افسران اور عملہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکاروائی کرتے ہوئے جانچ پڑتال کی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اس بار کئی کلینکس اور لیباریٹریس میں خامیاں پائی جانے کی بنیاد پرنقلی ڈاکٹروں کے خلاف پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ  کئی ایک کے خلاف KPME ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور لیباریٹریس اور کلینکس پر چھاپہ مارکر اُسے ضبط کیا گیا ہے۔

اسی طرح کی ایک کاروائی میں اُڈپی تعلقہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران کی ایک ٹیم نے آدی اڈپی میں ڈاکٹر دھنونتری کلینک پر چھاپہ مارا اور آیورویدک ڈاکٹر کے طور پر رجسٹرڈ اے آر اچاریہ کو ایلوپیتھک دوائیں دیتے ہوئے پائے جانے پر ڈاکٹر کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔

کنداپور تعلقہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے ناوندا میں واقع ڈاکٹر نمبیار کلینک پرچھاپہ مارا اور یہاں بھی آیورویدک ڈاکٹر پرجیت ایس نمبیارپرایلوپیتھک دوائیں دینے کا معاملہ درج کیا گیا۔

اُپوندا میں لتا سنیل نامی خاتون کو لائسنس کے بغیر سشما کلینکل لیباریٹری چلاتے ہوئے پایا گیا تو لیب کو سیل کرتے ہوئے معاملہ درج کیا گیا ۔ کنداپورمیں بغیر رجسٹریشن کے بایو لائن لیب نامی لیباریٹری چلانے پر ایف آئی آر درج کی گئی ۔ کنداپور کے آرور میں لائسنس کے بغیر کلینک چلانے کے الزام میں کے ایس راو نامی شخص کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے کلینک کو سیل کیا گیا۔ 

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے عوام کو جعلی ڈاکٹروں سے باخبر رہنے کی تاکید کی گئی ہے، اسی طرح عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ KPME ایکٹ کے تحت بوگس یا غیر رجسٹرڈ ڈاکٹروں سے علاج کرنے سے گریز کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔