عام آدمی پارٹی نے ایوان بالا میں دیا ایم ایس پی پر تحریک التواء کا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2021, 8:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) عام آدمی پارٹی نے ایوان بالا -راجیہ سبھا میں ضابطہ 267 کے تحت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کسانوں کو ان کی فصلوں کے لئے کم سے کم امدادی قیمت کی ادائیگی سے متعلق ایشوز پر بحث کے لئے تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔

نوٹس دیتے ہوئے ایوان بالا میں پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے ایوان میں تمام قانون سازی کی کارروائی روک کر اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سنجے سنگھ نے اتوار کو ہی آل پارٹی میٹنگ میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور ان کی بات نہ سننے پر میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

ایوان کے ایک اور رکن ٹی آر ایس کے ڈاکٹر کے کیشوا راؤ نے بھی مرکزی حکومت کی فصلوں کی خریداری کی پالیسی میں تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کے مسئلہ پر بحث کے لئے تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رکن ونے بسواس نے بھی ایم ایس پی کے معاملے پر تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ پارلیمنٹ کا سرمائی سیشن آج سے شروع ہو گیا ہے اور 23 دسمبر تک 19 اجلاس ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...