کرناٹک میں امسال 8.51لاکھ طلبہ ایس ایس ایل سی امتحا ن لکھیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2021, 11:44 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،24؍فروری(ایس او نیوز)ریاست میں امسال 8لاکھ 51ہزارطلبہ وطالبات ایس ایس ایل سی امتحانات لکھیں گے۔ 8.51لاکھ طلبہ نے ایس ایس ایل سی کے لیے اپنے ناموں کااندراج کروایا ہے۔یہ اطلاع ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے دی۔

بروزمنگل شہرکے سمگراشکشنادفترمیں 2020ء کے ایس ایس ایل سی امتحان میں کامیاب طلبہ کی سرگزشت پرمبنی کتاب کااجراکرنے کے بعدانہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کووڈ۔19کے وباکے دوران ملک کے لیے مثال بنتے ہوئے ہم ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحانات کوکامیابی سے منعقدکیاتھا۔امسال بھی ایس ایس ایل سی امتحان اورعمدہ طریقہ سے منعقدکئے جائیں گے۔امسال 8.51لاکھ طلبہ ایس ایس ایس سی امتحان کے لیے اپنے ناموں کااندراج کروایاہے۔جبکہ گزشتہ سال 8.48لاکھ طلبہ نے ایس ایس ایل سی امتحان کے لیے اپنے ناموں کااندراج کروایاتھا۔گزشتہ سال بہ نسبت امسال 3ہزارزائدطلبہ نے ایس ایس ایل سی کے لے اپنے ناموں کواندراج کروایاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایس ایس ایل سی امتحانات کاعارضی نظام الاوقات جاری کردیاگیاہے،25فروری کے بعد ایس ایس ایل سی امتحان کافائنل ٹائم ٹیبل جاری کردیاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پہلی تاپانچویں جماعت کے کلاسوں کاآغازکرنے کے سلسلہ میں اس ہفتہ پھرایک مرتبہ کووڈتکنیکی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس حوالے خصوصی رہنماخطوط حاصل کئے جائیں گے۔ریاست میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے کلاسوں کے آغازپرعوام اورطلبہ کی جانب سے بہترردعمل ظاہرہواہے۔ا س لیے اب پہلی تاپانچویں کے کلاسوں کوشروع کرنے کے بارے میں ٹکنیکی کمیٹی سے صلاح مشورہ کیاجارہاہے۔کمیٹی کامشورہ لینے کے بعد فیصلہ کیاجائے گا۔

سریش کمارنے مزیدکہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے حاصل کی جارہی فیس میں کٹوتی کافیصلہ طلبہ اوروالدین کی رعایت میں لیاگیابہترین فیصلہ ہے۔اس بارے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے تدریسی وغیرتدریسی عملہ کے لیے خصوصی پیکیج جاری کرنے کے معاملہ میں وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سے بات چیت کی جائے گی۔کچھ بھی ہوپرائیویٹ تعلیمی اداروں اورسرپرست ووالدین کے تعلقات درست وصحیح نہیں ہیں۔اس صورتحال کے اثرات طلبہ کی تعلیم وتدریس پرنہیں پڑناچاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...