آسٹریلیا میں 80 فیصد مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے: انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2021, 5:49 PM | عالمی خبریں |

 کینبرا، 20جولائی (آئی این ایس انڈیا) آسٹریلوی انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مسلمانوں کی اکثریت کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ آسٹریلوی انسانی حقوق کمیشن کی پیر کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 80 فیصد مسلمانوں کو تعصب یا امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سروے میں شامل 1ہزار میں سے نصف افراد کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا  جبکہ 48 فیصد نے بتایا کہ انہیں کام کے مقامات پر یا روزگار کی تلاش کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ ہر چار میں سے ایک مسلم  نے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھ یا اپنے کسی جاننے والے کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر آواز اٹھانے پر خوف محسوس کیا۔ پانچ سال کی عمر میں جنوبی افریقہ سے آسٹریلیا آنے والے سڈنی میں مقیم اسلامی وکیل ظاہر ادریس نے کہا کہ انھوں نے نائن الیون کے دہشت گردی کے حملوں کے بعد مسلم آسٹریلوی باشندوں کے ساتھ امتیازی سلوک میں اضافے کا مشاہدہ کیا ہے۔ کثیر الثقافتی سرکاری براڈکاسٹر ایس بی ایس کے مطابق ظاہر ادریس کا  کہنا  ہے کہ 11 ستمبر کے بعد  ان کے لئے چیزیں کافی حد تک تبدیل ہو گئی ہیں۔ عوامی حلقوں میں میرے عقیدے اور میرے تشخص کے حوالے سے رویوں میں تبدیلی آگئی ہے۔ جس سے پہلے کی طرح لوگوں سے بات چیت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ سروے میں اسلامو فوبیا کی انتہائی سطح موجود ہونے کے انکشاف کے باوجود  63 فیصد شرکا نے کہا کہ وہ ا?سٹریلیا کو ایک فراخ دل ملک سمجھتے ہیں جبکہ  74 فیصد نے کہا کہ وہ خود کو آسٹریلوی محسوس کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔