ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کے 8نئے معاملات کی تصدیق متاثرین کی تعداد 215 ہوگئی،اب تک39افراد صحتیاب

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2020, 4:33 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،12؍اپریل(ایس او نیوز) ریاست میں بروزہفتہ کوروناوائرس کے 8نئے معاملات درج کئے گئے،اس کے ساتھ کوروناوائرس سے متاثرہونے والوں کی تعداد بڑھ کرریاست میں 215ہوگئی ہے،ان میں سے 6افرادعلاج کے دوران فوت ہوگئے،جبکہ 39افرادکوروناوائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہوئے جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کیاگیا -

فی الحال ریاست بھرمیں کوروناوائرس کے 170سرگرم معاملات میں سے 166افرادکی نشاندہی کرکے اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈوں میں زیرعلاج رکھاگیاہے، علاج بھی اثراندازہورہا ہے،تمام کی حالت مستحکم ہونے کی اطلاع ہے،تاہم 4افرادکو آئی سی یو میں رکھاگیاہے -

محکمہ صحت کی جانب سے روزانہ کی ہیلتھ بلیٹن میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیاہے کہ مریض نمبر208 بی بی ایم پی کی مضافات کا32سالہ شخص ہے،یہ مریض نمبر196کے ربط میں آنے سے کوروناکاشکارہوا-

مریض نمبر209میسوروضلع کا 46سالہ شخص ہے،یہ مریض نمبر 88کے ربط میں آیا تھا- مریض نمبر210 میسوروضلع کے 43سالہ شخص ہے یہ بھی مریض نمبر 88کے ربط میں آیا تھا- مریض نمبر211 میسوروضلع کے 27سالہ شخص ہے یہ بھی مریض نمبر 88کے ربط میں آیا تھا- مریض نمبر212 میسوروضلع کا1 3سالہ شخص ہے یہ بھی مریض نمبر 88کے ربط میں آیا تھا- مریض نمبر213 میسوروضلع کا 26سالہ شخص ہے یہ بھی مریض نمبر 88کے ربط میں آیا تھا-

مریض نمبر214،بیدرضلع کی 50سالہ خاتون ہے یہ خاتون مریض نمبر 122کے ربط میں آنے کی وجہ سے کوروناسے متاثرہوئی ہے -

مریض نمبر215 بی بی ایم پی حدودکا 10سالہ بچہ ہے یہ بچہ مریض نمبر 92کے ربط میں آنے کی وجہ سے کوروناکاشکارہوا-بچہ کا علاج مقررہ اسپتال کے آئسولیشن وارڈمیں کیاجارہاہے -

ہیلتھ بلیٹن میں مزیدبتایاگیاہے کہ بی بی ایم پی حدودمیں واقع 31فیورکلینکس میں 185افرادکی طبی جانچ کی گئی ہے، 1065افرادکو اپریل 10کو جانچ سے گزاراگیا،اس طرح ریاست میں جملہ 31494افرادکی تشخیص کی گئی ہے -

بی بی ایم پی حدودمیں جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاؤ کاکام جاری ہے، اب تک تقریبا تما م عمارتوں پراسپرے کردیاگیاہے،باقی عمارتوں پر دواؤں کا چھڑکاؤ بہت جلد مکمل کرلینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے -

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...