جموں وکشمیر : بارش اور برف باری کی آفت،7 افرادجاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 1:23 PM | ملکی خبریں |

سری نگر، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) جموں کے ریاسی ضلع کے چسانہ پٹی علاقے میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ چسانہ پٹی علاقے میں درمیانی شب یہ حادثہ ہوا جس سے علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔ رہائشی مکان پر بھاری بھرکم چٹان کے تودے گر آئے جس وجہ سے مکان میں موجود 6 افراد زندہ دفن ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کواسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے 4افراد کو مردہ قرار دیا۔ متوفیوں کی شناخت فضل اختر زوجہ محمد فرید، نسیمہ اختر دختر محمد فرید، ۵؍ سالہ سفینہ کوثر دختر محمد فرید اورتین سالہ سمرین کوثر دختر محمد فرید کے بطور کی گئی ہے۔ زخمیوں کی پہچان کالو ولد جمعہ اور بانو بیگم زوجہ کالو کے بطور ہوئی ہے۔ بتادیں کہ خط پیر پنچال اور ریاسی میں پچھلے۴۸؍گھنٹوں سے موسلا دھار بارش کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہےجبکہ دریاؤں اور ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے۔ 

 شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں اتوار کے روز پل گرنے سے ۳؍ افراد دریائے جہلم میں جاگرے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک شخص کی لاش دریائے جہلم کے بیچ ایک بڑے پتھر کے سامنے رک گئی جس کو باز یاب کرانے کی خاطر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہرا اُوڑی میں اتوار کی سہ پہرتین افراد جن میں ٹھیکیدار بھی شامل ہیں، کام میں مصروف تھے کہ اسی دوران پل دریائے جہلم میں جاگرا جس کے نتیجے میں تینوں کو پانی کے تیز بہاؤ نے اپنے ساتھ لے لیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ چونکہ بارش کی وجہ سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح کافی بلند ہے لہٰذا مقامی لوگ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لاش دریائے جہلم کے بیچ ایک بڑے پتھر کی وجہ سے رُک گئی ہے جس کو باز یاب کرنے کی خاطر مقامی لوگوں نے فوج سے مدد طلب کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس وقت دریائے جہلم میں جانا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی نعش نکالی جاسکتی ہے۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ غرقاب ہونے والے افراد اننت ناگ، بڈگام اور کپواڑہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ کام کے سلسلے میں یہاں آئے ہوئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی میں ڈوبنے والے افراد میں سے دو مزدور اور ایک ٹھیکیدار شامل ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک لاشوں کو باز یاب نہیں کیا جا سکا۔ 

سری نگر – جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کیلئے بند:   وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند رہی۔ متعلقہ حکام نے لوگوں سے موسم بہتر ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کے باعث کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اتوار کے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔ 

لکھنؤ میں بھاری بارش سے سڑک دھنس گئی : اتوار کی دوپہر لکھنؤ میں زبردست بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی سڑکوں پر پانی  بھرگیا، اس دوران  شہر کے وکاس نگر علاقہ میں ایک سڑک  بیچوں بیچ دھنس گئی۔ جس کی وجہ سے ایک کار اس میں پھنس گئی۔ گاڑی کو کسی طرح باہر نکالا گیا۔ جس کے بعد دونوں اطراف سے ٹریفک روک دی گئی۔لکھنؤ کے وکاس نگر سیکٹر۴؍میں واقع یادوونش کلینک کے قریب مین سڑک کے اچانک  دھنسنے سے تقریباً۲۰؍ فٹ گہرا اور ۲۰؍فٹ چوڑا گڑھا بن گیا۔ کار سوار گڑھے کی زد میں آکر پھنس گیا۔واضح رہےکہ اتوار کو ملک کی کئی ریاستوں میں موسم کا مزاج  بدلا ہوا نظر آیا ا وربارش  کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی  ۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...