ہندوستان کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں پہلی بار شکست،ویسٹ انڈیز نے پانچویں میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-2سے جیت لی

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2023, 1:56 PM | اسپورٹس |

فلوریڈا ، 15/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) ویسٹ انڈیز نے برینڈن کنگ کی جارحانہ 85 رن  اور نکولس پورن کے جارحانہ  47رنوں  کی بدولت خراب موسم سے متاثرہ پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے  دی اور  پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے جیت لی۔

میچ کے اصل ہیروز برینڈن کنگ نے ہندوستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 85 رن بنائے ۔ سائی ہوپ 13 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انہیں تلک ورما نے کپتان ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جبکہ کائل میئرز 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں ارشدیپ سنگھ نے یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے  کا فیصلہ کیا  تھا ، لیکن یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا ۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے ہی اوور سے اسپن بولنگ کو آزماتے ہوئے مہمان ٹیم کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔ عقیل حسین نے پہلے ہی اوور میں پلیئر آف دی میچ یشسوی جیسوال (پانچ) کو پویلین بھیج دیا  جبکہ دو اووروں کے بعد انہوں نے شبھمن گل (نو) کو آؤٹ کیا۔

تلک ورما نے ابتدائی اوورز میں دھیمی بلے بازی کی تلافی کرتے ہوئے چھٹے اوور میں 19 رنز جوڑے اور اس طرض پاور پلے میں انڈیا کاا سکور 51/2 رہا۔ تلک نے سوریہ کمار کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے، انہوں نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ اسپن کے خلاف ہندوستان کی پریشانیاں تاہم ختم نہیں ہوئیں اور آف اسپنر روسٹن چیز نے تلک کو آؤٹ کرکے ہندوستان کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ شیفرڈ نے اپنے پہلے اوور میں سنجو سیمسن  کو (13 رنز) کو آؤٹ کیا، جب کہ کپتان ہاردک پانڈیا 18 گیندیں کھیلنے کے بعد صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔ اس دوران سوریہ کمار کی فائٹنگ اننگز نے ہندوستان کو باعزت اسکور تک لے جانے کا کام کیا۔

نائب کپتان سوریہ کمار نے 16ویں اوور میں الزاری جوزف کی گیندپر چھکا لگا کر 38 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگا کر رن ریٹ بڑھانے کی کوشش کی۔ تاہم، ہولڈر نے اگلی ہی گیند پر ان کی جدوجہد ختم کر دی۔

سوریہ کمار نے 45 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے، جب کہ ان کی وکٹ کے بعد اگلی چھ گیندوں پر ارشدیپ سنگھ (چار گیندوں، آٹھ رنز) اور کلدیپ یادو (0) بھی پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستان کے لیے 150 رنز تک پہنچنا مشکل تھا لیکن ہندوستان نے آخری اوور میں 16 رنز جوڑ کر اسکور کو 165 رنز تک پہنچا دیا

ویسٹ انڈیز جب ہدف کا تعاقب کرنے اتری تب ارشدیپ سنگھ نے دوسرے ہی اوور میں کائل میئرز دس رن پر ہی چلتا کردیا حالانکہ اس کے بعد ہندوستان کو میچ پر قبضہ جمانے کا موقع نہیں ملا۔ ہاردک پانڈیا نے اپنے پہلے دو اوورز میں 23 رنز دیے، جبکہ پاور پلے میں یوزویندر چہل کو لانے کا فیصلہ ایک بار پھر غلط ثابت ہوا کیونکہ ویسٹ انڈیز نے پاور پلے میں ان کے اوور میں 14 رنز جوڑ کر 61/1 تک پہنچا دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عقیل حسین اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹیں لے کر ہندوستان کو 165/9 تک محدود کردیا۔ روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...