ریاست کرناٹک میں 57گھنٹوں تک کرفیو،بارش نے کیازورداراستقبال

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2021, 12:19 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،24؍اپریل (ایس او نیوز) بنگلوروشہرسمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں بروزجمعہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی۔ بنگلوروشہر کے شیواجی نگر، میجسٹک،میسوربینک سرکل،رچمنڈسرکل،کنگیری،بسون گڈی،ملیشورم،گٹہلی،کارپوریشن سرکل،بنشنکری،جیانگر،گری نگر،جے پی نگر،اندرانگر،بسویشورنگر،ودھان سودھا،شانتی نگر،الیکٹرنک سٹی،جے پی نگر،کورومنگلا،ایم جی روڈجیانگرسمیت شہرکے دیگرعلاقوں میں شام 5:30سے6:30بجے مسلسل موسلادھاربارش ہوئی،دیکھتے ہی دیکھتے سڑکیں اووروڈجل تھل ہوگئے۔نالوں اورگلیوں سے پانی بہنے لگا۔سوکھے اورقحط زدہ شہرسے معروف کولارضلع میں موسلادھاربارش کی خبریں موصول ہوئی ہیں،بارش سے عوامی معمولا ت متاثرہوگئے۔عوام کوکئی مشکلوں اورپریشانیوں سے دوچارہوناپڑا۔طوفانی بارش سے کئی درخت اکھڑگئے۔بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے۔کے جی ایف کے گوتم نگر،رابرٹ سن پیٹ میں درخت اوربجلی کے کھمبے اکھڑگئے، درختوں کے گرنے سے ٹووھیلراورآٹوٹوٹ پھوٹ گئے۔زورداربارش سے نشیبی علاقوں میں بارش کاپانی جمع ہوگیا۔

کل  یعنی جمعہ رات 9بجے سے پیرصبح تک 57گھنٹوں تک ریاست بھرمیں کرفیونافذہے،اس کرفیو کازورداربارش نے استقبال کیا۔گرج چمک کے ساتھ ریاست کے مختلف علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔موسم گرماکے موقع اس طوفانی بارش نے عوام کوتھنڈک پہنچائی۔

ویک ینڈکرفیوکی وجہ سے بیرون اضلاع کے باشندے اپنے اپنے گاؤں جانے کے لیے سینکڑوں کی تعدادمیں بنگلوروسے کوچ کرجارہے تھے،جس کی وجہ سے ٹمکورسمیت اترکنڑا  کے مختلف اضلاع کوجانے والے افرادکی سواریاں نیلمنگلا کے قریب نویوگ ٹول گیٹ کے پاس جمع ہوگئیں، سواریوں کی ازدحام سے ٹرافک مومنٹ میں فرق آیا۔لوگوں کوجلدازجلداپنے اپنے گاؤں کوپہنچے کی فکرتھی دوسری طرف بارش نے ان کے اس سفرکوتھوڑی دیرکے لیے روک لگادی۔

دریں اثناء کے ایس این ڈی ایم سی کی جانب سے بنگلوردیہی ضلع،چکمگلورو،چترادرگہ، داونگرہ،ہاسن،کوڈاگو،کولار، منڈیا، میسورو،اورشیموگہ اضلاع میں یلوالرٹ کااعلان کیاگیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...