بنگلورومیں دل دہلانے والاواقعہ 9مہینے کے معصوم کوقتل کرکے چارافرادنے خودکشی کرلی

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 10:56 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،18ستمبر(ایس او نیوز)بنگلورومیں ایک انتہائی دل دہلانے والے واقعہ میں 9مہینے کے معصوم بچہ کوموت نیندسلاکر4افراد انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی  کرگئے۔کہاجارہاہے کہ گھریلوناچاقی اورجھگڑے کی وجہ سے مقامی اخبار کے مدیراوران کے کنبہ نے خودکشی کرلی ہے۔یہ کہاجارہاہے کہ گزشتہ پانچ دن قبل اس کنبہ نے خودکشی کی ہے۔خودکشی کرنے والے مقامی اخبارکے کنبہ کی شناخت بھارتی (50)، سنچن(33)،سندھورانی(30)،مدھوساگر(27)کے طورپرکی گئی ہے،کنبہ نے خودکشی سے پہلے ایک 9مہینے کے بچے کوکنبہ نے موت کے گھاٹ اتاراہے۔ایک ہی گھرمیں خودکشی کرنے والے چاروں کی لاشیں پائی گئی ہیں۔یہ واقعہ بنگلوروکے تگرپالیہ میں و اقع مکان میں پیش آیاہے۔گھریلوجھگڑے کی وجہ سے پابچ افرادکی موت کے دوران تین سالہ لڑکاخوش قسمتی  سے بچ گیاہے،گزشتہ پانچ دنوں سے وہ لڑکاکھانے پینے کے بغیرپانچ لاشوں کے درمیان رہ رہاتھا۔یہ افسوسناک واقعہ تاخیرسے سامنے آیاہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلوجھگڑے کے نتیجہ میں چاروں نے خودکشی کرلی ہے۔گھرمیں ہردن جھگڑے ہوتے رہنے کی جانکاری ملی ہے۔بیاڈرہلی پولیس تھانے کے اہلکارجائے واردات پہنچ کرواقعہ سے متعلق مزیدجانکاری حاصل کررہے ہیں۔اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گلبرگہ: پولیس میں بھرتی کے امتحانات میں بد عنوانی و نقل   نویسی کرنے کے الزام میں 9امیدوار گرفتار

 محکمہ پولیس میں بھرتی سے متعلق منعقد کئے گئے امتحانات میں مائیکرو چپ اور بلیو ٹوتھ آلات کا استعمال کرکے بدعنوانی و نقل کرنے والے 9امیدواروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔یہ افراد اتوار کے دن محکمہ پولیس میں سیول پولیس کانسٹیبل کی جائیدادوں پر بھرتی کے لئے منعقد کئے جانے والے ...

گلبرگہ میں جہیز ہراسانی سے متاثرہ خاتون کی آگ لگا کر دو بچوں کے ساتھ خودکشی

ایک عورت نے پیر کے دن  پنچ شیل نگر، جیورگی روڈ گلبرگہ میں اپنے مکان میں پنے آپ کو اور اپنے بچوں کو آگ لگادی جس کے نتیجہ میں یہ عورت اوراس کی ایک لڑکی جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ اس عورت کا تین سالہ بچہ شدید جھلس گیا  تھا اور اسے ہسپتال میں شریک کروادیا گیا تھا  لیکن آج وہ بھی اپنے ...

بھٹکل : کرناٹک میں پیر سے پہلی تا پانچویں جماعت کے کلاسوں کا ہوا آغاز؛ ریاست میں 90 فیصد اور اُترکنڑا میں 93 فیصد طلبہ کی حاضری؛ زیادہ تر والدین میں خوشی کی لہر

ریاست کرناٹک میں کووڈ لاک ڈاون کی وجہ سے  20  ماہ سے بند  پرائمری اسکولس پیر سے دوبارہ کھل گئے جس کے ساتھ ہی اکثر والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریاست میں    پہلے دن  90 فیصد طلبہ حاضر رہے،اسی طرح ضلع اُترکنڑا میں  طلبہ کی حاضری 93.26 فیصددرج کی گئی۔ 

منگلورو پولس فائرنگ؛ ریاستی حکومت نے پولس کو دی کلین چٹ، کہا؛ کسی بھی پولس اہلکار سے غلطی نہیں ہوئی

ریاست کی برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ منگلورو میں شہریت قانون (سی اے اے ،این آر سی) مخالف ترمیمی قانون کے احتجاج کو روکنے کےلئےپولس اہلکاروں کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں پولس   سے  کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے۔

کانگریس نے پیگاسس کیس پرعدالت کے فیصلے کاخیرمقدم کیا

کانگریس نے بدھ کو سپریم کورٹ کے مبینہ پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ’ستیہ میو جیتے۔‘‘پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والانے ٹویٹ کیاہے کہ بزدل فاشسٹوں کی آخری پناہ گاہ مبینہ قوم پرستی ہے۔

بھٹکل کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہتک ذات مقدمہ درج ہونے کا معاملہ : سرکاری ملازمین سنگھا کی کڑی مذمت

18اکتوبر کو بھٹکل میونسپالٹی کے دکانوں کی نیلامی میں شریک ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور چیف آفیسر کے خلاف بغیر کسی وجہ کے ، غیرقانونی طورپر ہتک ذات کا معاملہ درج کئےجانے کی کرناٹکا ملازمین سنگھ بھٹکل شاخ نے مذمت کی ہے۔

بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت انتظامیہ پر رشوت خوری کا الزام : خصوصی میٹنگ میں الزام ثابت کرنے کا مطالبہ

تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت کے چند ممبران نے گرام پنچایت انتظامیہ  پر رشوت خوری کا الزام عائد کئےجانےکو لےکر ہیبلے پنچایت ہال میں پنچایت ممبران کی  خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

 پتور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ - پی ای ڈائریکٹر گرفتار ۔۔۔۔( مینگلور اور اطراف کی مختصر خبریں)

ایک پرائیویٹ کالج میں فزیکل ایجوکیشن (پی ای) ڈائرکٹر کی خدمات انجام دینے والے ایلیاز پنٹو کو نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملہ میں 15 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔