دہلی کے شاستری نگر میں 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 3:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) راجدھانی دہلی میں شاہدرہ کے شاستری نگر علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 4 افراد کی موت ہو گئی ہے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا، تمام 9 افراد کو باہر نکال کر ہسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، ’’ہمیں صبح تقریباً 5.20 بجے گیتا کالونی کے قریب شاستری نگر میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ہم نے فوراً دہلی فائر سروس کو مطلع کیا۔ پولیس کی ایک ٹیم، چار فائر انجن، ایمبولینس اور پی سی آر وین کو موقع پر روانہ کیا گیا۔‘‘

پولیس نے ظاہر بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی، اس میں چار منزلیں ہیں اور گراؤنڈ فلور پر گاڑیاں پارک ہوتی ہیں۔ آگ پارکنگ کی جگہ سے شروع ہوئی اور دھواں ساری عمارت میں پھیل گیا۔

عہدیدار نے کہا، ’’سڑک تنگ ہونے کے باوجود، فائر اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہے۔ ہر منزل کی تلاشی لی گئی۔ تین مردوں، چار خواتین اور دو بچوں کو وہاں سے نکال کر ہیڈگیوار اسپتال بھیج دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔