ضلع شمالی کینرا میں ندیوں پر 32 پُل تعمیر کرنے کے لئے 233کروڑ کا منصوبہ منظور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th January 2017, 2:34 AM | ساحلی خبریں |

کاروار14/جنوری (ایس اونیوز)ضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے کے بیان کے مطابق ریاستی کابینہ نے ضلع شمالی کینرا میں بہنے والی ندیوں پر32پلوں کی تعمیر کے لئے 233کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔

 سنیچر کے دن سرسی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر دیشپانڈے نے بتایا کہ ضلع کے بہت سارے مقامات پر پلوں کی تعمیر کے لئے بہت دنوں سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس پس منظر میں حکومت کی جانب سے پہلی بار اس طرح بیک وقت 32پلوں کی تعمیرکو منظوری دی گئی ہے۔اب ساحلی علاقے میں زیادہ تر مقامات پر پلوں کی ضرورت پوری کردی جائے گی۔اس منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے پلوں کی تفصیل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنگاولی ندی پرمنجو گنی اور گنگاولی ٹاون کے بیچ پل کے لئے 30کروڑ روپے،ہوناور ماون کوروے میں شراوتی ندی پر برج کے لئے 40کروڑ روپے،شراروتی ندی پر نگر بستی کیری اور گیر وسپا برج کے لئے20کروڑ روپے،ہوناور تعلقہ کے جول کرکی اور یڈگنجی کے برج کے لئے40کروڑ روپے،کالی ندی پر اولگا کیرڈی مقام پر پل کے لئے25کروڑ روپے اور کمٹہ تعلقہ کے کتگال کے پاس برج کے لئے35کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

 اسی طرح منڈگوڈ تعلقہ میں ہولی ہونڈا کے پاس برج کے لئے 1کروڑ روپے،ٹرس کمٹہ راستے پر پل کے لئے 1کروڑ روپے،کالی ندی پر الوی ڈگی مقام پر پل کے لئے 1.5کروڑ روپے،جوئیڈا تعلقہ میں ساون مسکیری کے پاس برج کے لئے6کروڑ روپے،بامنے اور کتیلی گرام میں برج کے لئے 4.95کروڑ روپے، چاندے واڈی کیسل راک کے قریب پل کے لئے4.75کروڑ روپے،ہلیال تعلقہ میں اگسل کٹہ کے پاس پل کے لئے2کروڑ روپے،منڈگوڈ انشی راستے پر پل کے لئے 75لاکھ روپے،سدن ہلّی میں برج کے لئے 75لاکھ روپے،کلباوی کوڈو رستے پر پل کے لئے 80لاکھ روپے،منڈگوڈ انشی راستے پر ایک اور پل کے لئے2کروڑ روپے،جوئیڈا تعلقہ کے اکیتی گرام میں پل کے لئے26لاکھ روپے،کاتیگالی گرام میں 50لاکھ روپے،منڈگوڈ تعلقہ میں ایک اور برج کے لئے 2کروڑ روپے،یلاپور تعلقہ میں چندو گولی میں برج کے لئے 1کروڑ روپے اوربیلکی شیڈلگنڈی میں پل بنانے کے لئے2کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں۔مزید کچھ تعلقہ جات میں مختلف مقامات پر پلوں کی تعمیر کے لئے 75لاکھ سے 4کروڑ تک لاگت کے کئی منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...