بینگلور میں ایک اور بڑا آگ حادثہ، 21 بسیں جل کر تباہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st October 2023, 8:41 AM | ریاستی خبریں |

بینگلور30/اکتوبر (ایس او نیوز) ہفتے کے روز ہیگڈے نگر میں واقع حج ہاوس میں آگ لگنے کی واردات اور قریب 3.5 کروڑ روپیوں کے نقصان کے دو روز بعد پیر کو 21 بسوں کو آگ لگنے سے مزید کروڑوں مالیت کا نقصان ہونے کی خبر ملی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پیر کی صبح بسوں میں آگ لگنے کی واردات اس وقت پیش آئی، جب ایک گیریج میں لگی آگ نے پاس ہی کھڑی تقریباً 21 بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن بیشتر بسیں خاکستر ہوگئیں۔

گری نگر پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے ہو سکیرے ہلی علاقے کے ویر بھدرپا نگر میں موجود پی ای ایس کالج کے عقب میں موجود ایک گیریج میں جہاں بسوں کی مرمت کی جاتی تھی آگ لگ گئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے گیریج کے پاس کھڑی ہوئی تقریبا 21 بسیں جل گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس گیریج کے پاس کھڑی کی گئی کمپنی کی بسوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق صبح 11 بجے کے آس پاس ایک بس میں آگ دیکھی گئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی اور 21 بسیں اس کی لپیٹ میں آگئیں۔ فائر فورس کی پندرہ گاڑیوں نے اس آگ کو قابو میں کیا۔ گیریج کے پاس ہی موجود بسوں کے شیڈ کے لوگوں نے فوری طور پر باہر نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔ اس آگ کی وجہ سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اس واقعہ کے بعد نائب وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار ، وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگاریڈی اور دیگر پولیس حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویلڈنگ کرتے وقت یہ آگ لگ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ پر حادثہ ہوا یہ نجی املاک ہے۔ افسروں سے پوچھا گیا ہے کہ اس جگہ پر آگ سے بچنے کے لئے کوئی انتظام کیوں نہیں تھا، انہوں نےاس کی سختی سے جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شیو کمار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں بنگلورو میں تین بڑے آگ حادثے ہو گئے ہیں ۔ اس لئے سخت احتیاط برتنے سے متعلق رہنما خطوط جاری کرنے کا فیصلہ جلد ہی لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...