بینگلورو: بی جے پی اور جے ڈی ایس سے 20 تا 25 ایم ایل ایز کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں: ایم بی پائل کے بیان سے کھلبلی
بینگلورو 6/نومبر ( ایس او نیوز) کرناٹک کے سیاسی منظرنامے میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے ریاستی وزیر ایم بی پائل نے کرناٹک کی سیاست میں ہلچل مچادیا ہے۔ انہوں نےایک دھماکہ خیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی جنتادل کے تقریباً 10 ایم ایل اے اور 25 بی جے پی ایم ایل اے کانگریس میں شامل ہونےوالے ہیں۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے پائل نے بتایا کہ بی جے پی کرناٹک میں کانگریس سے پانچ ایم ایل ایز کو بھی اپنی جانب کھینچ نہیں سکتی۔ ریاست میں آپریشن کنول اور آپریشن پنجہ سے متعلق بیان بازی شدید ہونے کے بعد وزیر کے مذکورہ بیان سے سیاسی ایوانوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ ڈی کے شیو کمارا گروزیر اعلیٰ بنتے ہیں تو جے ڈی ایس کے تمام
19 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگی۔ ایم بی پاٹل نے کمارا سوامی کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک دھوکہ دینے والا بیان ہے، اور ریاستی حکومت میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے پانچ اراکین اسمبلی بھی کمار سوامی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔ پاٹل نے کہا کہ اپوزیشن کے 20 تا 25 اراکین اسمبلی کا نگریس میں شامل ہونے والے ہیں، اس طرح پارٹی کے اراکین اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 150 تا 160 ہو جائے گی۔ انہوں نے بی جے پی کی حالت زار کی پول کھولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اب تک اپوزیشن لیڈر کو ہی منتخب نہیں کرسکی ہے اسی سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی میں قابل لیڈر ہی نہیں ہے۔