مزید دو دن مہاجر مزدوروں کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سرویس: وزیر اعلیٰ یڈ یورپا
بنگلورو،5؍ مئی (ایس او نیوز) مہا جر مزدوروں کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کرنے کے ایس آر ٹی سی بسوں کی مفت سرویس پر سوں سے جاری ہے۔ میجسٹک بس اسٹانڈ میں مہا جر مزدوروں کی بھیڑ بھاڑ دیکھی گئی جس کی وجہ سے منتظمین کو سماجی دوری کا لحاظ رکھنے میں کافی دقت اٹھانی پڑی ۔ مزدوروں کے لئے یہ خدمات اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ یڈ یورپاکے مطابق منگل تک یہ سرویس رکھی جائے گی۔ لیکن مہاجر مزدوروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ مفت سرویس جمعرات تک رکھی جاسکتی ہے، کیونکہ چند مزدوروں کی انجمنوں نے یہ سرویس جمعرات تک رکھنے درخواست کی ہے۔ مزدوروں کی سہولت کے خاطر 951 کے آر ٹی سی بسوں کو اس خدمات پر لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتک تقریباً 30 ہزار مزدور اپنے اپنے گاؤں پہنچ چکے ہیں۔ دوپہر تک 50 بسوں کے ذریعہ تقریباً 1500 مزدوروں کو ان کے گاؤں پہنچایا گیا۔ صرف واحد بنگلورو میں 551 بسوں اور ریاست دیگر شہروں 400 سرکاری بسوں کو اس سرویس پر لگایا گیا ہے۔بروز ہفتہ 551 بسوں کے ذریعہ 16500 مزدوروں کو ان کے گاؤں کو پہنچایا گیا تھا۔ بیرونی ریاستوں کے مزدوروں کو ریل گاڑی کے ذریعہ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا ۔ دو ریل گاڑیوں کے ذریعہ مہاجر مزدوروں کو بہار کے پٹنہ اور جھارکھنڈ ریاست کے رانچی روانہ کیا گیا ۔ ایک ریل گاڑی کے ذریعہ اُڑیسہ کے بھونیشور پہنچایا گیا ، کرناٹک سے اب تک 4 ریل گاڑیوں کے ذریعہ 4800 مزدوروں کو ان کی ریاستوں کو روانہ کیا گیا۔ آج دو ریل گاڑیاں مزدوروں کو لیکر راجستھان کے جئے پور اور بہار کے پٹنہ کو روانہ ہوئی ہیں، ان مزدوروں کو سفر کے دوران کھانا بھی مفت فراہم کیا جارہا ہے۔