امریکہ: ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کی واردات، 18 بچوں اور استاد سمیت 21 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2022, 12:00 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 25؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوولڈے کے ایک اسکول میں فائرنگ کی واردات پیش آئی، جس 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس 18 سالہ ملزم منگل کے روز ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کر دی۔

جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کی اس واردات میں 18 بچے اور دو بالغ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 13 بچوں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں پوچھنا ہے کہ ہم خدا کے نام پر ’گن لابی‘ کے خلاف کب کھڑے ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے نوجوان جس کا نام غالباً سیلواڈور راموس ہے، کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور اپنی دادی کوگولیاں مارنے کے بعد گھر سے نکلا تھا، جس کے بعد اس کا بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور بعد ازاں وہ جا کر اسکول میں چھپ گیا۔ حملہ آور کی دادی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں ماس شوٹنگ (بڑے پیمانے پر ہونے والی فائرنگ کی واردات) کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق 2022 میں ماس شوٹنگ کے کم از کم 212 واقعات رونما ہوئے۔ جی وی اے کے مطابق جن واقعات میں چار افراد ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں انہیں ماس شوٹنگ کے واقعات میں شامل کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔