فرانس میں ’منکی پوکس دھماکہ‘، 1700 معاملے درج، 100 ٹیکہ کاری مراکز کھولے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2022, 12:31 PM | عالمی خبریں |

پیرس، 27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوروپی  ملک فرانس میں منکی پوکس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ یہاں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 1700 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ فرانس کے وزیر صحت فرانسس براؤن نے بڑی تعداد میں سامنے آئے معاملوں کی تصدیق کی ہے۔ براؤن نے کہا کہ ملک میں منکی پوکس کے لیے 100 ٹیکہ کاری مراکز کھولے گئے ہیں اور ان کے ذریعہ اب تک 6000 لوگوں کو منکی پوکس کے خطرے سے بچنے کے لیے ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ وزیر صحت نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو منکی پوکس کی علامت نظر آئے تو اسے خود کو جلد از جلد سیلف آئسولیٹ کر لینا چاہیے۔

فرانسیسی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں منکی پوکس کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے، لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ عام لوگوں کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور حکومت اس بات پر توجہ دے رہی ہے کہ کس طرح ٹیکہ کاری میں اضافہ کیا جائے۔ بی ایف ایم ٹی وی سے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’’اب تک ملے مریضوں میں سے زیادہ لوگ وہ ہیں جو مرد ہم جنس پرست ہیں اور کسی دیگر مرد سے تعلقات بنایا ہے۔ لیکن دیگر ایسے لوگ بھی منکی پوکس کے شکار ہو سکتے ہیں، جو ان متاثرہ لوگوں کے رابطے میں آئے ہوں۔‘‘

فرانس میں منکی پوکس کے مریضوں کی زیادہ تعداد پیرس اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہے۔ فرانسس براؤن کا کہنا ہے کہ پیرس میں جلد ہی ٹیکہ کاری مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز عالمی ادارۂ صحت نے منکی پوکس کو ہیلتھ ایمرجنسی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور اب تک دنیا کے 75 ممالک میں منکی پوکس کے مجموعی طور پر 16 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ یہی نہیں افریقہ میں تو اس وائرس سے 5 لوگوں کی موت بھی ہو گئی ہے۔ افریقہ کے باہر عام طور پر منکی پوکس کے معاملے انہیں لوگوں میں پائے جا رہے ہیں جو مرد ہم جنس پرست ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔