دنیا نے 2021میں دیکھی سب سے زیادہ خودکشیاں، 8لاکھ افراد نے اپنی زندگی کر لی ختم، 20فیصد کی تعداد ہندوستان سے

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2022, 9:09 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی،11؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)خودکشی کے معاملے دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی ہے جو فکر انگیز ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی)کی تازہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ 2021میں دنیا نے اب تک ایک سال میں سب سے زیادہ خودکشی کے معاملے دیکھے۔ این سی آر بی رپورٹ میں عالمی سطح پر خودکشی سے جان لینے والوں کی تعداد تقریباً 8لاکھ درج کی گئی ہے، اور اس میں سے 20فیصد کا تعلق ہندوستان سے ہے۔این سی آر بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021میں تقریباً 1لاکھ 64ہزار ہندوستانیوں نے خودکشی کا راستہ اختیار کیا تھا۔

آفیشیل ڈاٹا کے مطابق 2021میں خودکشی کا اوسط ہر گھنٹہ 18/اور ایک دن میں 450درج کیا گیا ہے۔ کووڈکے بعد خودکشی کے معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور یقینی طور پر ذہنی دباؤ خودکشی کے اسباب میں سے ایک ہوتا ہے۔واضح رہے کہ 2020میں تقریباً ایک لاکھ 53ہزار افراد نے خودکشی کی تھی۔

این سی آر بی کی رپورٹ میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد 2019 میں 1.39لاکھ، 2018میں 1.34لاکھ، 2017میں 1.29لاکھ لوگوں نے خودکشی کا راستہ اختیار کیا تھا۔ حالانکہ ان اعداد و شمار میں 2020ء اور 2021میں سب سے زیادہ اچھال درج کیا گیا تھا۔این سی آر بی کے تجزیہ کے بعد خودکشی کے کئی اسباب سامنے نکل کر آئے ہیں۔ ہر خودکشی کے پیچھے ایک ذاتی بحران ہوتا ہے جس کی وجہ سے کوئی شخص قبل از وقت اپنی جان لے لیتا ہے۔ خودکشی کے کئی اسباب ہیں جس میں پیشہ ور/کیریر، علیحدگی کا جذبہ، غلط سلوک، تشدد، خاندانی مسائل، ذہنی امراض، شراب نوشی، مالی خسارہ وغیرہ مسائل کے سبب کوئی شخص خود کی ہی جان لینے کیلئے آمادہ ہو جاتا ہے۔بہرحال، ہندوستان میں خودکشی کے واقعات کا اگر ریاستی سطح پر جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ پہلے مقام پر مہاراشٹر ہے۔ مہاراشٹر میں 22ہزار 207/افراد نے 2021میں خودکشی کی تھی۔ اس کے بعد تمل ناڈو کا نمبر آتا ہے جہاں 18ہزار 925خودکشی کے واقعات 2021میں درج کیے گئے تھے۔ مدھیہ پردیش کا مقام تیسرا رہا جہاں 14ہزار 965لوگوں نے خودکشی کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔