السیستانی کا عراقی سیکیورٹی فورسز سے مظاہرین کو تحفظ دینے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th December 2019, 6:21 PM | عالمی خبریں |

 دبئی 7دسمبر (آئی این ایس انڈیا) عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما علامہ آیت اللہ علی السیستانی نے سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔جمعہ کے خطبہ میں جو ان کے نمائندے نے دیا میں علی السیستانی نے عراقی مظاہرین کی صفوں میں تخریب کاروں کے گھسنے پر خبردار کیا اور کہا کہ پرامن شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور مظاہرین کی صفوں میں گھسنے والے شرپسندوں کی نشاندہی سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند اور موقع پرست عناصر موجودہ مظاہروں سے اپنے مذموم مقاصد کے لیے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔عراق میں مظاہرین کے خلاف اعلی سطح پر تشدد کے ساتھ خاص طور پر جنوبی صوبوں میں درجنوں مظاہرین کی ہلاکتوں کے بعد امریکا نے سخت گیر عراقی لیڈروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔علی السیستانی نے مزید کہا کہ مظاہروں میں تشدد اور تخریب کاری ان کے ساتھ یکجہتی میں کمی کا باعث بنے گی۔مظاہرین کے قاتلوں کی سزا پر السیستانی نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ جرائم اور غلطیوں کا ارتکاب کرنے والے تمام لوگوں کا احتساب کیا جائے۔عادل عبدالمہدی کے استعفیٰ کے بعد نئی عراقی حکومت کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے غیرملکی مداخلت کے بغیر وزیراعظم کے انتخاب کا مطالبہ کیا۔


 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔