اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

Source: S.O. News Service | Published on 21st April 2024, 8:48 PM | ساحلی خبریں |

کاروار ، 21 / اپریل (ایس او نیوز) اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔
    
اتر کنڑا میں 7 مئی  کو جو پولنگ ہونے والی ہے اس میں اتر کنڑا ضلع کے 12,21,413، بیلگاوی ضلع کے  خانہ پور علاقے کے 2,19,442، کتور علاقے سے 2,00,301 یعنی جملہ 16,41,156ووٹرس اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ 
    
خیال رہے کہ جنوری میں جب قطعی ووٹرلسٹ تیار کی گئی تھی تو اس وقت اتر کنڑا ضلع میں جملہ 12,07,433 ووٹرس فہرست میں تھے ۔ اس کے بعد نئے نام داخل کرنے یا اخراج و ترمیم وغیرہ کے لئے 9 اپریل تک  جو سہولت دی گئی تھی اس کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ تین مہینوں کے اندر اتر کنڑا میں 13,980 نئے نام ووٹر لسٹ میں داخل کیے گئے ۔ ان میں 6,006 نوجوان لڑکے اور 7,954 نوجوان لڑکیاں شامل ہیں ۔ خاص بات یہ نوٹ کی گئی ہے کہ اس مرتبہ ووٹر لسٹ میں اپنا داخل کرنے کے سلسلے میں 18 سال کے نوجوانوں نے زیادہ دلچسپی دکھائی ہے ، ورنہ اس سے پہلے عام طور پر 20 سال عمر ہونے پر بھی نوجوان اپنا نام ووٹر لسٹ میں داخل کرنے کی طرف توجہ نہیں دے رہے تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔