کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2023, 12:05 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بینگلورو،22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ہزار 646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔ ان جملہ عرضیوں میں سے 93362 بی پی ایل کارڈ عرضیاں مسترد کی گئی ہیں۔ 

فوڈ ڈپارٹمنٹ رگیولیشن کے تحت جن لوگوں نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل نہیں کیں، ان کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ ترمیم میں صرف نام کی تبدیلی اور نئے مستفیدین کو شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جن عرضی گزاروں نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی ہیں، محکمہ نے ان عرضیوں پر نظرثانی کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نئے بی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازت بہت جلد دی جائے گی۔ اس عمل کے بعد ترمیم عرضیاں داخل کرنے گرین سگنل دے دیا ہے۔ اکثر اہل خواتین گروہا لکشمی اسکیم سے محروم تھیں۔ انہیں اس اسکیم سے نظر انداز کردیا گیا تھا اس لئے ایسی خواتین کی سہولت کی خاطر بی پی ایل کارڈ ترمیم کی اجازت دی گئی ہے۔ اگر بی پی ایل کارڈ میں مرد کنبہ کا سربراہ ہے تو کنبہ کی خاتون گروہا لکشمی اسکیم سے استفادہ نہیں کرسکیں گی۔ گروہا لکشمی اسکیم سے فائدہ اٹھا نے اس کنبہ کی خاتون کنبہ کی سربراہ ہونی چاہئے۔ ریاست کرناٹک میں 6 لاکھ سے زیادہ بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کے سربراہ مرد ہیں ان کے لئےترمیم کی سہولت رہے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کوپل میں نابینا شخص کے ساتھ زیادتی کا معاملہ - انجینئر سمیت 2 ملزمین گرفتار

کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں پچھلے پانچ سالوں میں رہائشی اسکولوں کے 92 طلبہ کی ہوئی ہے مشکوک موت - 29 طلبہ نے کی تھی خودکشی

ریاستی لیجسلیٹیو اسمبلی کی شیڈولڈ کاسٹس اینڈ ٹرائبس ویلفیئر کمیٹی نے حالیہ اسمبلی سیشن میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں کرناٹکا ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (کے آر ای آئی ایس) کی طرف سے چلائے جا رہے اسکولوں اور کالجوں میں 92 طلبہ کی مشکوک ...

بجلی چوری معاملے میں کماراسوامی سے جرمانہ وصول کرنے والے بیسکام افسران کے گھر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے خلاف بجلی چوری چوری کا جو الزام لگا تھا اور اس پس منظر میں بیسکام کے جن افسران نے کمارا سوامی کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کی کارروائی کی تھی ان کے گھروں پر لوک آیوکتہ کے ذریعے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

کرناٹک کے وجے پورا کے ایک پلانٹ میں پروسیسنگ یونٹ منہدم؛ سات مزدوروں کی موت؛ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نعشیں برآمد

ریاست کرناٹک کے وجئے پورا کے راجا گرو انڈسٹریز کے گودام میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں کام کرنے کے دوران اچانک قریب 11 کارکنوں پر مکئی کی بوریاں گر گئیں، جس میں دب کر سات مزدورہلاک ہوگئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاونس فورس کے اہلکاروں سترہ گھنٹوں کے مسلسل آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کی ...

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔