Fri, 14 Mar 2025 21:25:19
کرناٹک کے گدگ ضلع کے لکشمیشور میں رنگوں کے تہوار ہولی منانے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شرپسندوں کے ایک گروہ نے کیمیکل ملے رنگوں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم سات اسکولی طالبات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
View more
Thu, 13 Mar 2025 12:23:34
ریاستی وزیر برائے محصولات کرشنا برئے گوڈا نے قانون ساز کونسل کو آگاہ کیا کہ مرکزی حکومت کے "مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینئر سٹیزنز ایکٹ، 2007" کے تحت والدین اور بزرگ افراد کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ اگر ان کے بچے یا رشتہ دار ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے تو وہ اپنی وصیت یا دان پتر منسوخ کر سکتے ہیں۔
View more
Thu, 13 Mar 2025 11:45:56
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے انگریزی سے کنڑا زبان میں سوالیہ پرچے کے ترجمے کے معاملے پر ایک اہم اعلان کیا ہے۔کرناٹک پبلک سروس کمیشن (کے پی ایس سی) امتحان میں بدعنوانی کے الزامات کے جواب میں، وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اعتراضات کا سامنا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پی ایس سی امتحان کے سوالیہ پرچوں کا ترجمہ کرنے والے مترجموں کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز پیش کرے گی۔
View more
Wed, 12 Mar 2025 11:47:48
اپوزیشن ارکان نے قانون ساز اسمبلی میں زبردست احتجاج کیا، جس کے باعث گارنٹی اسکیموں کی عمل آوری کمیٹیوں میں کانگریس کارکنوں کی تقرری پر شدید ہنگامہ آرائی اور لفظی جھڑپیں ہوئیں۔اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کمیٹیوں میں اپنے پارٹی کارکنوں کو نواز رہی ہے اور انہیں اعزازیہ و الاؤنس فراہم کر رہی ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی ایس کے ارکان نے ان کمیٹیوں کو فوری تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئ
View more
Tue, 11 Mar 2025 11:25:16
بنگلورو کے شہری انتظامیہ میں عدم مرکزیت لانے اور بی بی ایم پی کونسلوں کی تعداد میں اضافے کے مقصد سے پیش کیے گئے گریٹر بنگلورو اتھارٹی بل 2025 کو پیر کے روز ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاجی واک آؤٹ کے باوجود صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کر لیا گیا۔
View more
Sun, 09 Mar 2025 13:12:44
سری نواس پور ٹاؤن کے ڈاکٹر ذاکر حسین محلہ میں واقع سرکاری اردو اور انگلش میڈیم ہائر پرائمری اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے شاندارافطار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
View more
Sun, 09 Mar 2025 10:14:11
کرناٹک کے ہمپی میں ایک 27 سالہ اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرا ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق، کوپل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رام ایل اراسیدی نے کہا، "ہم نے تین میں سے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 10:24:00
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج (7 مارچ 2025) ریاستی اسمبلی میں اپنا 16 واں بجٹ پیش کیا، جس میں معیشت، بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے لیے متعدد اعلانات کیے گئے۔ سدارامیا نے کہا کہ یہ بجٹ ریاست کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
View more
Sat, 08 Mar 2025 10:02:51
کرناٹک میں وزیرِ اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کو اپنا سولہواں بجٹ پیش کیا، جس کا مجموعی حجم تقریباً چار لاکھ کروڑ روپے ہے۔ تاہم، اس میں اقلیتی فلاح و بہبود کے لیے محض ساڑھے چار ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے، جو کل بجٹ کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ جبکہ ریاست کی آبادی میں اقلیتی طبقے (مسلمان، عیسائی، جین، سکھ، بدھ وغیرہ) کی نمائندگی 15 سے 20 فیصد کے درمیان ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy