ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
      مالی: فوجی ہیڈ کوارٹروں پرحملوں میں 27 افراد ہلاک

    مالی: فوجی ہیڈ کوارٹروں پرحملوں میں 27 افراد ہلاک

    Wed, 02 Oct 2019 17:13:28 
    مالی کے وسطی علاقوں میں واقع موپتی میں 2 فوجی ہیڈ کوارٹروں پر حملوں میں دو شہری اور 25 فوجی ہلاک جبکہ 60 کے قریب فوجی لاپتہ  ہو گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ شب بول کیسی میں فوجی کیمپ اور موندورو کی چھاؤنی پر مسلح حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔
    ہریانہ:  بھاجپا نے جاری کی 78 امیدواروں کی پہلی فہرست  کھٹر کرنال سے تو ببیتا پھوگاٹ دادری سے  امیدوار منتخب

    ہریانہ: بھاجپا نے جاری کی 78 امیدواروں کی پہلی فہرست کھٹر کرنال سے تو ببیتا پھوگاٹ دادری سے امیدوار منتخب

    Tue, 01 Oct 2019 10:47:35 
    ہریانہ انتخابات کے لیے بی جے پی نے اپنے 78 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ میں کئی بڑے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سات موجودہ ممبران اسمبلی کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں۔ پہلی فہرست سامنے آنے کے بعد اب بی جے پی کے صرف 12 امیدواروں کے نام باقی ہیں۔ واضح ہو کہ ہریانہ میں اسمبلی کی کل 90 سیٹیں ہیں۔
    مہاراشٹراسمبلی انتخابات: آدتیہ ٹھاکرے لڑیں گے الیکشن

    مہاراشٹراسمبلی انتخابات: آدتیہ ٹھاکرے لڑیں گے الیکشن

    Tue, 01 Oct 2019 10:39:33 
    شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے پیر کو کہا کہ وہ مہاراشٹر میں آئندہ اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔آدتیہ نے یہاں پارٹی کی ایک ریلی میں یہ اعلان کیا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ٹھاکرے خاندان سے کوئی شخص انتخابات لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ممبئی کی ورلی اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ شیوسینا کے موجودہ رکن اسمبلی سنیل شندے آدتیہ کے لئے اپنی سیٹ خالی کریں گے۔
     سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو  کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت؛ کیا وہ قبول نہیں کریں گے پاکستان کی دعوت

    سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت؛ کیا وہ قبول نہیں کریں گے پاکستان کی دعوت

    Tue, 01 Oct 2019 10:33:45 
    سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کرتارپور کوریڈورکے افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے پاکستان کی دعوت کو قبول نہیں کریں گے۔ نیوز ایجنسی نے کانگریسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ منموہن سنگھ پاکستان کی دعوت قبول نہیں کریں گے۔واضح ہو کہ پاکستان نے نومبر میں ہونے والے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
       بی جے پی صدر امت شاہ کا آج مغربی بنگال کا دورہ

    بی جے پی صدر امت شاہ کا آج مغربی بنگال کا دورہ

    Tue, 01 Oct 2019 10:30:17 
    وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ منگل کو ایک روزہ دورہ پر مغربی بنگال میں ہوں گے۔ وہاں انہیں کئی پروگرام میں شرکت کرنی ہے۔ امت شاہ کل شام تین بجے انڈور اسٹیڈیم، کولکاتہ میں این آرسی کے موضوع پر منعقد ہ عوامی بیداری مہم سے خطاب کریں گے۔
    برکینا فاسو: مسلح حملے، 9 شہری ہلاک

    برکینا فاسو: مسلح حملے، 9 شہری ہلاک

    Mon, 30 Sep 2019 17:26:35 
    برکینا فاسو کے شمال میں دوہرے مسلح حملے میں 9 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔برکینا فاسو انفارمیشن ایجنسی AIB کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے گروپ نے ہفتے کی شام بام شہر کے گاوں ڈینیون میں مسلح حملہ کیا۔حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اسی علاقے کے شہر سویم کے گاوں ڈیو میں بھی نامعلوم حملہ آوروں نے پیٹرولنگ کرتی فوجی یونٹ  پر حملہ کر دیا۔حملے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
     جمال خاشقجی کے قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں: طیب اردوان

    جمال خاشقجی کے قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں: طیب اردوان

    Mon, 30 Sep 2019 17:21:14 
     ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے کچھ قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں۔خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی گزشتہ برس استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے پیچھے چھپا سچ سامنے لانا کی کوشش کرتا رہے گا
     جدہ میں الحرمین تیزرفتار ریل کے اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی، پانچ افراد زخمی

    جدہ میں الحرمین تیزرفتار ریل کے اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی، پانچ افراد زخمی

    Mon, 30 Sep 2019 17:08:08 
    سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں الحرمین تیزرفتار ریل کے اسٹیشن پر اتوار کے روز آگ بھڑک اٹھی ہے اور محکمہ شہری دفاع کا عملہ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے شہری دفاع نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس آتش زدگی کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں
    سعودی ایران جنگ سے دنیا کی معیشت تباہ ہوجائے گی: سعودی ولی عہد

    سعودی ایران جنگ سے دنیا کی معیشت تباہ ہوجائے گی: سعودی ولی عہد

    Mon, 30 Sep 2019 16:55:37 
    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی ایران جنگ سے دنیا کی معیشت تباہ ہوجائے گی۔