Sun, 27 Jul 2025 12:15:22
ایشیائی کرکٹ کا ’مہاکمبھ‘ یعنی ایشیا کپ رواں سال ستمبر ماہ میں کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس کے لیے شیڈول کا آج اعلان کر دیا۔ حالانکہ مکمل شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی تفصیل بہت جلد جاری کی جائے گی۔ فی الحال یہ جانکاری دی گئی ہے کہ ’ایشیا کپ 2025‘ 9 ستمبر سے شروع ہوگا اور فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 12:04:32
ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگ میں بدترین مظاہرہ کرتے ہوئے محض 27 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے کئی شرمناک ریکارڈ بھی اپنے نام درج کرا لیے۔ ویسٹ انڈیز کے 7 بلے باز بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے، جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سال تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔
View more
Tue, 15 Jul 2025 11:04:30
لارڈز ٹیسٹ کے آخری دن کے آخری سیشن میں جیسے ہی محمد سراج بشیر کے جال میں پھنس گئے، کروڑوں شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔ رویندرا جدیجا کی جدوجہد رائیگاں گئی اور ہندوستان کو 22 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 170 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 18:19:42
پولینڈ کی ایگا سویاتیک نے وِمبلڈن 2025 کا خاتون کا سنگلز خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب 24 سالہ سویاتیک نے ومبلڈن کا خطاب جیتا ہے جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک کُل 6 گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں۔
View more
Mon, 07 Jul 2025 19:52:28
پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا خطاب جیتنے والی جنوبی افریقی ٹیم اب زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو جیتنے کے بیحد قریب ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی جنوبی افریقہ نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
View more
Mon, 07 Jul 2025 11:04:30
شبمن گل کی قیادت میں، ہندوستان نے برمنگھم میں سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح درج کر لی ہے۔ ایجبسٹن گراؤنڈ پر یہ ہندوستان کی پہلی فتح ہے۔
View more
Sat, 05 Jul 2025 12:30:08
اینڈرسن تندولکر ٹرافی 2025 کا دوسرا میچ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ کل یعنی 4 جولائی کو میچ کا تیسرا دن تھا۔ پہلے انگلینڈ کی پہلی اننگز 407 کے سکور پر ختم ہوئی۔سراج نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آکاشدیپ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے 6 بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ ہندوستان کو 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔
View more
Wed, 02 Jul 2025 11:00:07
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی اور سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد شامی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کولکتہ ہائی کورٹ نے شامی کو حکم دیا ہے کہ وہ ان کی اہلیہ حسین جہاں اور بیٹی کو ہر ماہ 4 لاکھ روپے گزارا بھتہ ادا کریں۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 12:44:16
انگلینڈ نے ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ 371 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب انگلش بلے بازوں نے نہایت آسانی سے کیا، جس میں بین ڈکیٹ کی طوفانی سنچری، زیک کراؤلی کی اہم اننگز اور جو روٹ کی ناقابل شکست نصف سنچری شامل رہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy