ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وقف ترمیمی بل کے خلاف ڈانڈیلی میں خاموش انسانی زنجیر؛ چار مساجد کے سامنے پُرامن احتجاج

وقف ترمیمی بل کے خلاف ڈانڈیلی میں خاموش انسانی زنجیر؛ چار مساجد کے سامنے پُرامن احتجاج

Sat, 05 Jul 2025 19:49:40    S O News
وقف ترمیمی بل کے خلاف ڈانڈیلی میں خاموش انسانی زنجیر؛ چار مساجد کے سامنے پُرامن احتجاج

ڈانڈیلی، 4 جولائی (ایس او نیوز): وقف ترمیمی بل کے خلاف جمعہ کے روز ڈانڈیلی کی مختلف مساجد کے سامنے مسلم برادری کے سیکڑوں افراد نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے انسانی زنجیر بنائی۔ یہ پُرامن احتجاج تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا، جو پرانی ڈانڈیلی، لنک روڈ، نمبر 3 گیٹ، اور ٹاؤن شپ علاقے کی چار مساجد کے سامنے بیک وقت منعقد ہوا۔

یہ احتجاج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سرپرستی میں ڈانڈیلی کی انجمن فلاح المسلمین کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس کی قیادت انجمن کے صدر ریاض بابو سید نے کی۔ احتجاج کے دوران کسی قسم کے نعرے یا تقریریں نہیں ہوئیں۔ مقامی مساجد کے ذمہ داران اور منتظمین نے نظم و ضبط اور خاموشی کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر ریاض بابو سید اخبار نویسوں کو بتایا  کہ  "ہم وقف ترمیمی بل کو قبول نہیں کرتے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس اقدام کو واپس لے اور ملک میں امن و ہم آہنگی کو قائم رہنے دے۔"

 احتجاج میں مسلم برادری کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور بل کے خلاف اپنی یکجہتی کا پُرامن مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر ریاست کرناٹک کے کئی علاقوں میں اسی طرح کے احتجاجات کئے گئے  اور انسانی زنجیر بناتے ہوئے وقف قانون کی سخت مخالفت کی گئی۔


Share: