ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایکناتھ شندے گروہ کے لیڈر کے دفتر پر کارروائی، شیوسینا نے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا

ایکناتھ شندے گروہ کے لیڈر کے دفتر پر کارروائی، شیوسینا نے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Mon, 01 Dec 2025 17:36:36    S O News

ممبئی  ، یکم دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ریاست میں حکمراں مہایوتی کی حلیف پارٹی شیوسینا کے رہنماؤں کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس دوران آج شنڈے کے سابق ایم ایل اے شاہجی باپو کے دفتر پر ایل سی بی اور الیکشن افسران چھاپہ مارنے پہنچے ہیں۔

پیر کے روزصبح سنگولا میں شاہجی باپو پاٹل کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔ ایل سی بی اور الیکشن کمیشن کی ٹیم نے اس دوران واقعہ کی ریکارڈنگ بھی کی۔ شاہجی باپو کے دفتر پر چھاپہ مارے جانے کے بعد ریاست کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ الیکشن افسران کے ذریعہ سنگولی میں ممبر اسمبلی بابا صاحب دیشمکھ کے الیکشن آفس کی بھی جانچ  کی گئی ہے۔

اس دوران شاہجی باپو پاٹل نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ضلع کے سرپرست وزیر جئے کمار گورے اور سابق ایم ایل اے دیپک آبا سالونکھے کے اشارے پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگولا میونسپل کونسل میں بی جے پی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے ان کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے۔اسی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔


Share: