ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور عصمت دری معاملہ: مفرور ملزم کرشنا راؤ میسور سے گرفتار؛ پتور کے رکن اسمبلی متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر والدہ سے کہا؛ ہم آپ کے ساتھ ہیں

پتور عصمت دری معاملہ: مفرور ملزم کرشنا راؤ میسور سے گرفتار؛ پتور کے رکن اسمبلی متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر والدہ سے کہا؛ ہم آپ کے ساتھ ہیں

Sat, 05 Jul 2025 19:47:53    S O News
پتور عصمت دری معاملہ: مفرور ملزم کرشنا راؤ میسور سے گرفتار؛ پتور کے رکن اسمبلی متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ  کر والدہ سے کہا؛ ہم آپ کے ساتھ ہیں

منگلورو، 5 جولائی (ایس او نیوز) پتور کی نابالغ طالبہ کی زچگی کے معاملے میں دکشن کنڑا ڈسٹرکٹ ویمن پولیس نے مرکزی ملزم کرشنا جے راؤ (عمر 21 سال) کو گرفتار کر لیا ہے، جو گزشتہ ماہ کیس درج ہونے کے بعد سے مفرور تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ کیس 24 جون کو  درج کیا گیا تھا، جس میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS) 2023 کی دفعات 64(1) اور 69 شامل کی گئی ہیں — یہ دفعات جنسی استحصال اور بدسلوکی سے متعلق جرائم پر مبنی ہیں۔

پولیس  کے مطابق  ملزم کی تلاش میں  سرچ آپریشن  جاری تھا ، اور مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر  4 جولائی کی رات دیر گئے میسور ضلع کے ٹی نرساپورا قصبے سے گرفتار کیا گیا۔ اسے مزید تفتیش کے لیے منگلورو منتقل کر دیا گیا ہے۔

krishna-rao

یاد رہے کہ  جب ایک نابالغ طالبہ نے اچانک بچے کو جنم دیا  تو پتور اور اطراف کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے پر عوامی، سماجی، اور سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو ملا، اور متاثرہ کے لیے فوری انصاف اور تحفظاتی نظام کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 "ہم آپ کے ساتھ ہیں"، ایم ایل اے اشوک کمار رائے کا بیان

 کرشنا راؤ کو گرفتار کیے جانے  کے بعد  مقامی رکن اسمبلی اشوک کمار رائے نے  ہفتہ کو متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر متاثرہ کی والدہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ بعد میں  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "جب میں نے ایس پی کو اطلاع دی تو فوراً ایک ٹیم تشکیل دی گئی، اور ملزم کا پتہ لگا کر جمعہ کی رات 8 بجے کے قریب کرشنا راو کو گرفتار کر لیا گیا۔"

انہوں نے واضح کیا کہ: “ایسے حساس معاملے کو سیاست کا ذریعہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ہمیں متاثرہ لڑکی اور اس کے  بچے کے مستقبل پر غور کرنا ہے۔ اگر میری جگہ کوئی دوسرا سیاسی رہنما ہوتا، تو شاید سیاست کرتا، مگر میں نے ایسا نہیں کیا۔ ہمارا مقصد صرف لڑکا اور لڑکی کو ایک ساتھ زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔”


Share: