کاپ، 12 / فروری (ایس او نیوز) آج کاپ کی یرملا تینکا جامعہ مسجد کے قریب ایک پرائیویٹ بس کے ڈرائیور کو مرگی کا دورہ پڑا جس کے بعد بس بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں دس سے زائد مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق منگلورو - اڈپی ایکسپریس پرائیویٹ بس جب سڑک پر دوڑ رہی تھی تو اچانک اس کے ڈرائیور شمبو مولکی کو مرگی کا دورہ پڑا ۔ بس بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل گئی اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی ۔ اس کی وجہ سے بجلی کے کھمبے کو نقصان پہنچا اور علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی ۔ ڈرائیور اور دس سے زائد زخمیوں کو علاج کے لئے ایمبولینس کے ذریعے اڈپی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ پڈوبیدری پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔