ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ میں کل 13 اگست کو چار گھنٹے تک بجلی کی فراہمی بند؛ عوام سے تعاون کی اپیل

بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ میں کل 13 اگست کو چار گھنٹے تک بجلی کی فراہمی بند؛ عوام سے تعاون کی اپیل

Wed, 12 Aug 2026 21:01:54    S O News
بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ میں  کل 13 اگست کو چار گھنٹے تک بجلی کی فراہمی بند؛ عوام سے تعاون کی اپیل

بھٹکل 12/اگست (ایس او نیوز) : ہبلی الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ (ہیسکام)  کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ 13 اگست 2026، بروز جمعرات، صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک  بھٹکل، کمٹہ اور ہوناور، تینوں  تعلقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہوگی۔

ہیسکام کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 110 کے وی بجلی کے ذیلی مراکز  بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور ، ہوناور اور کمٹہ  میں سہ ماہی دیکھ بھال کا کام مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر مذکورہ اوقات کے دوران تینوں  تعلقہ جات  میں بجلی کی فراہمی میں  متاثر رہے گی۔

ہیسکام کے عہدیداروں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ مدت کے دوران تعاون کریں۔


Share: