ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راہل کے بیان پر سپریم کورٹ جج کے تبصرے کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، پرینکا کا ردعمل: "سچا ہندوستانی کون ہے، یہ جج نہیں طے کریں گے"

راہل کے بیان پر سپریم کورٹ جج کے تبصرے کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، پرینکا کا ردعمل: "سچا ہندوستانی کون ہے، یہ جج نہیں طے کریں گے"

Wed, 06 Aug 2025 12:11:24    S O News
راہل کے بیان پر سپریم کورٹ  جج کے تبصرے کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، پرینکا کا ردعمل: "سچا ہندوستانی کون ہے، یہ جج نہیں طے کریں گے"

نئی دہلی، 6/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی)  سپریم کورٹ کے جسٹس دیپانکر دتہ کے سخت زبانی تبصرہ کے معاملے میں  راہل گاندھی کو  اپوزیشن  اور عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہورہی ہے۔ راہل کے ’’سچا ہندوستانی‘‘  ہونے  پر سوال کھڑا کرنے والا تبصرہ سوشل میڈیا پر تنقید کا موضوع  بنا ہوا ہے جبکہ منگل کو ’انڈیا‘ اتحاد  نے بھی  ایک میٹنگ  میں اس تبصرے کو ’’انتہائی غیرضروری‘‘ قرار دیا۔ اُدھر پرینکاگاندھی نے کہا ہے کہ جج صاحبان  یہ فیصلہ نہیں کریں گے کہ کون سچا ہندوستانی ہے۔

منگل کی صبح پارلیمنٹ میں ’انڈیا‘ اتحاد کی پارٹیوں  کے فلور لیڈرس کی ایک میٹنگ میں راہل گاندھی کے تعلق سے جسٹس دیپانکر دتہ کے تبصرہ کو سیاسی پارٹیوں کے جمہوری حق  میں مداخلت سے تعبیر کیاگیا۔ میٹنگ کے بعد جاری کئے گئے  بیان  میں کہاگیا ہے کہ ’’آج (منگل کو) انڈیا اتحاد کے فلور لیڈرس کی میٹنگ میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے تعلق سے سپریم کورٹ کے سٹنگ جج کے ریمارکس پر گفتگو کی گئی۔  ’انڈیا‘ کی تمام پارٹیوں کے لیڈران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جج صاحب کا یہ تبصرہ سیاسی پارٹیوں کے جمہوری حقوق  کے تعلق سے خلاف معمول اور غیرضروری  ہے ۔‘‘

 جمہوریت میں حزب اختلاف کی ذمہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن اتحاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’’جب  حکومت  سرحد کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوتی ہے تو پھر یہ ہر شہری کی اخلاقی اور جمہوری ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ اسے اس  ناکامی  کے لئے جوابدہ بنائے اور سوال پوچھے۔‘‘

 راہل گاندھی  نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران گلوان  میں  ہندوستانی زمین پر چین کے مبینہ قبضہکے تعلق سے حکومت سے سوال کیاتھا۔انہوں نے کہاتھا کہ ’’اروناچل میں چینی فوجی ہندوستانی فوجیوں کو مار رہے ہیں۔‘‘ساتھ ہی انہوں چینی فوج کے ۲؍ کلومیٹر اندر گھس آنے پر حکومت سے سوال کیاتھا۔  


Share: