Thu, 13 Feb 2025 18:23:28
پارلیمنٹ میں جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل پر زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی، جب مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نے مسلمانوں کی وقف جائیدادوں پر قبضہ کیلئے لائے گئے مرکزی حکومت کے متنازع وقف (ترمیمی) بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ بل پراپوزیشن نے الزام لگایا کہ حکومت نے جے پی سی رپورٹ سے ان کے اختلافی نوٹس حذف کر دیے ہیں، جسے غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل قرار دیا گیا۔
View more
Thu, 13 Feb 2025 12:26:03
کانگریس نے پی ایم مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے گوتم اڈانی کی کمپنی کے ’انرجی پارک‘ کی تعمیر کے لیے بارڈر سیکورٹی کے قوانین میں تبدیلی کی۔ کانگریس نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’مودی نے اپنے قریبی دوست کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملک کی سیکورٹی کے اصولوں سے کھیلواڑ کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Feb 2025 12:14:33
سپریم کورٹ نے بدھ (12 اپریل) کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے طریقہ کار اور رویے پر سخت اعتراض کیا۔ عدالت عظمیٰ نے چھتیس گڑھ کے آبکاری گھوٹالہ کیس میں ایک آئی اے ایس افسر کو ضمانت دیتے ہوئے ای ڈی کی کارروائی پر کڑی تنقید کی۔ عدالت نے مرکزی ایجنسی کو خبردار کیا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کا غلط استعمال ملزم کو محض جیل میں رکھنے کے لیے نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Thu, 13 Feb 2025 11:08:13
)مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور گورنر سی وی آنند بوس کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ گورنر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، ترنمول لیڈر کنال گھوش اور دو اراکین اسمبلی کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان لیڈران نے گورنر کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، اور اگر فوری طور پر معافی نہیں مانگی گئی تو ہر ایک پر 11-11 کروڑ روپے کا ہرجانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
View more
Wed, 12 Feb 2025 13:09:55
کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے منگل کے روز مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے اس بیان پر سخت اعتراض کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں ہندوستان میں مہنگائی یو پی اے حکومت کے مقابلے میں کم ہے۔
View more
Wed, 12 Feb 2025 13:04:32
کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور دیگر مطالبات کے حق میں کھنوری اور شنبھو بارڈر پر کسانوں کا احتجاج ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر کسان تنظیموں نے کھنوری میں ایک مہاپنچایت کا اہتمام کیا، جہاں آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔
View more
Wed, 12 Feb 2025 13:01:18
دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہند میں موسم خوشگوار ہے اور اتر پردیش، بہار سمیت کئی ریاستوں کے باشندوں کو شدید سردی سے تقریباً راحت مل گئی ہے۔ تاہم، صبح اور شام کے وقت ہلکی ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج دہلی میں آسمان صاف رہنے کی توقع ہے اور مغربی ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔
View more
Wed, 12 Feb 2025 12:50:16
کانگریس کے رہنما گورو گگوئی نے 11 فروری کو لوک سبھا میں ایک اہم مسئلہ اٹھایا جو ہندوستان کی سیکورٹی کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ انھوں نے چین کے برہمپتر ندی پر باندھ بنانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’برہمپتر ندی آسام کی لائف لائن ہے اور چین کا اس پر دنیا کا سب سے بڑا باندھ بنانے کا فیصلہ ہندوستان کی آبی سیکورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔‘‘
View more
Wed, 12 Feb 2025 12:45:49
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو یہ حکم دیا ہے کہ ای وی ایم کا ڈیٹا حذف نہ کیا جائے۔ عدالت نے اس اہم بات پر زور دیا کہ انتخابی مشینوں کا ڈیٹا محفوظ رکھنا ضروری ہے تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ فیصلہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ای وی ایم کی معلومات کی درستگی اور سالمیت پر کسی بھی قسم کے سوالات پیدا نہ ہوں، تاکہ مستقبل کے انتخابات میں عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو سکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy