ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیرالہ میں مہاجر مزدور کی ماب لنچنگ - 5 گرفتار ملزمین میں شامل ہیں سنگھ پریوار کے چار کارکنان

کیرالہ میں مہاجر مزدور کی ماب لنچنگ - 5 گرفتار ملزمین میں شامل ہیں سنگھ پریوار کے چار کارکنان

Tue, 23 Dec 2025 12:11:20    S O News

پالکاڈ ،23 / دسمبر (ایس او نیوز) کیرالہ کے وزیر ایم بی راجیش نے چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر مزدور رام نارائن بگھیل (31 سال)کی ماب لنچنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں چار ملزمین سنگھ پریوار کے کارکنان ہیں ۔
    
وزیر راجیش نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا :"سنگھ پریوار ملک بھر میں جو نفرت پر مبنی سیاست کر رہا ہے اس کے نتیجے میں چھتیس گڑھ کے مزدور کو بنگلہ دیشی ہونے کا الزام لگا کر ہجومی تشدد کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں گرفتار کیے گئے سنگھ پریوار کے  چار کارکنان سی پی آئی ایم لیڈر کے قتل کی کوشش سمیت کئی مجرمانہ معاملوں کے ملزمین میں شامل ہیں ۔ 
    
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اجیت کمار نے اس معاملے کے تعلق سے کہا کہ پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے مزید لوگوں کے شامل رہنے کے تعلق سے تحقیقات جاری ہے ۔ تمام ملزمین کے خلاف کٹھن قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ 
    
اسی بیچ ہجومی تشدد کے شکار ہونے والے چھتیس گڑھ کے مہلوک مہاجر مزدور کے اہل خانہ نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی اور رام نارائن بگھیل کے خاندان کے لئے 25 لاکھ روپے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی لاش قبول کرنے سے انکار کیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ہجومی تشدد کی وجہ سے فوت ہونے والے رام نارائن کے پوسٹ مارٹم کے دوران اس کے جسم پر زخموں کے 30 نشانات موجود ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ 


Share: