منگلورو ،15 / اکتوبر (ایس او نیوز) کوناجے پولیس اسٹیشن کی حدود میں موڈونگرو کٹے بس اسٹینڈ پر مشکوک حالات میں ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے جس کی شناخت پاتھورو جمعہ مسجد کے قریب رہنے والے نیاف (28 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ نیاف 12 اکتوبر کی شام کے وقت اپنے گھر سے چلا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ واپس نہیں لوٹا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیاف اس سے قبل گلے سے چین چھیننے کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اور ایک سال قبل جیل سے رہا ہوا تھا ۔
مشکوک حالات میں بس اسٹینڈ کے قریب لاش دستیاب ہونے کے بعد پولیس نے فارنسک ماہرین، فنگر پرنٹ کی ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ضروری تفتیشی کارروائی انجام دی ۔
اس ضمن میں کوناجے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔