ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : غیر قانونی طور پر ہاتھی دانت بیچنے کے الزام میں تین ملزمین گرفتار - 42 کلو وزنی ہاتھی دانت ضبط

منگلورو : غیر قانونی طور پر ہاتھی دانت بیچنے کے الزام میں تین ملزمین گرفتار - 42 کلو وزنی ہاتھی دانت ضبط

Sat, 13 Jun 2026 11:00:03    S O News
منگلورو : غیر قانونی طور پر ہاتھی دانت بیچنے کے الزام میں تین ملزمین گرفتار - 42 کلو وزنی ہاتھی دانت ضبط

منگلورو، 13 / جون  (ایس او نیوز) پڈاو گاوں کے جوڈوکٹے مارولی میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ہاتھی دانت فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔
    
گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت بیلتنگڈی کے ششانکا پوڈویٹو، منجیشور کے عبدالقادر اور اتاور کے پربھاچندرا کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کارروائی کے دوران افسران نے ملزمین کے قبضے سے دو کاریں اور ہاتھی کے 42.700 کلو گرام وزنی دو دانت ضبط کیے ۔
    
یہ کارروائی بینگلورو اور مڈیکیرے سی آئی ڈی فاریسٹ سیل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پون نیجور آئی پی ایس کی رہنمائی میں انجام دی گئی جس کی قیادت منگلورو سی آئی ڈی فاریسٹ موبائل اسکواڈ کے پولیس سب انسپکٹر دلیپ جی آر اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔


Share: