ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : الال میں ایس آئی آر کی کارروائی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت

منگلورو : الال میں ایس آئی آر کی کارروائی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت

Mon, 13 Jul 2026 10:29:57    S O News
IMG-20260712-WA0001

منگلورو ،13 / جولائی (ایس او نیوز) الال میں ایس آئی آر سے متعلقہ کارروائی کے لئے دستاویزات تلاش کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ الال کے قریب مادور میں پیش آئے ہوئے اس واقعہ میں فوت ہونے والے شخص کا نام ہریش گٹّی ہے جو کولیا کا رہنے والا تھا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ہریش ایس آئی آر سروے کے ضمن میں اپنے ریکارڈز کی جانچ کرنے اور دستاویزات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے لئے مادور اسکول میں آیا تھا ۔ اس دوران اچانک اس پر دل کا دورہ پڑا اور وہ نیچے گر پڑا ۔ موقع پر موجود افراد نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی مگر اس نے ذرا سی دیر میں دم توڑ دیا ۔

اس واقعے کی خبر ملنے پر کاونسلر سجیت مادور، تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ 


Share: