ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : رسوئی گیس کے اخراج سے لگی آگ - دو خواتین شدید زخمی

منگلورو : رسوئی گیس کے اخراج سے لگی آگ - دو خواتین شدید زخمی

Thu, 19 Dec 2024 19:47:18    S.O. News Service
منگلورو :  رسوئی گیس کے اخراج سے لگی آگ - دو خواتین شدید زخمی

منگلورو  19/ دسمبر (ایس او نیوز) سورتکل کے قریب ایک گھر میں رسوئی گیس سلینڈر سے گیس خارج ہونے کے نتیجے میں بھڑکنے والے آگ میں دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔
    
زخمی ہوئی خواتین کی شناخت وسنتی (68 سال) اور پشپا (72 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو گھر کے مالکن وامنا کی بیوی اور بڑی بہن ہیں ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ وسنتی چولھے سے گیس کے اخراج کو محسوس نہیں کر سکی  اور اس نے لائٹر جلا کر چولھا سلگانے کی کوشش کی تو زبردست آگ بھڑکی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ وسنتی کی چیخ و پکار سن کر باہر کپڑے دھو رہی پشپا اس کی مدد کو دوڑ پڑی اور وہ بھی آگ کے شعلوں میں پھنس گئی ۔ پھر آس پاس کے لوگ مدد کے لئے آئے اور انہوں نے آگ بجھانے اور دونوں خواتین کو باہر نکالنے کی کارروائی انجام دی ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے وسنتی کی ساڑی جلنے کے ساتھ اس کے جسم سے چپک گئی اور اس کی وجہ سے اس کا چہرا ، ہاتھ اور جسم کے دیگر حصے بہت زیادہ زخمی ہوگئے ۔ آگ لگتے ہی گھر شیٹ سے بنی چھت زبردست دھماکے سے اڑ گئی ۔ اس کے علاوہ گھر کا ساز و سامان اور الیکٹرک فٹنگس وغیرہ تباہ ہوگئے ۔ 
    
حادثے کی اطلاع ملنے پر انڈین گیس کمپنی کے عملے نے موقع پر پہنچ کر گیس سلیندر اور اس کے متعلقہ جات کا معائنہ کیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ریگولیٹر کے قریب ہی پائپ سے گیس خارج ہوئی تھی ۔ 
    
سورتکل پولیس اور فورنسک ماہرین نے حائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے معاملہ درج کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔  


Share: