ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: بی کام فائنل کا طالب علم تیرنے کے دوران غرق ہوکر لاپتہ

کنداپور: بی کام فائنل کا طالب علم تیرنے کے دوران غرق ہوکر لاپتہ

Sun, 14 Jun 2026 12:16:07    S O News
کنداپور: بی کام فائنل کا طالب علم تیرنے کے دوران غرق ہوکر لاپتہ

کنداپور،  14 / جون (ایس او نیوز) بیلور گاوں کے سولیگنڈی ہیرے ہولے ندی میں تیرنے کے دوران بی کام فائنل کا ایک طالب علم غرقاب ہوگیا جس کی شناخت سمراج (21 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

سنیچر شام کو پیش آئے غرقابی کے اس معاملے کے بارے میں صاحبرا کٹّے علاقے سے تعلق رکھنے والے سات نوجوانوں کا ایک گروپ بیلور اور اچالاڈی کو جوڑنے والے کوناباگے پُل پر کھڑا تھا۔ ندی میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے سمراج نے وہاں تیرنے کا فیصلہ کیا ۔ لیکن اچانک پانی کی سطح بڑھ گئی اور تیز بہاو کی وجہ سے وہ بہتا ہوا آگے نکل گیا اور پھر غرق ہو گیا۔ 

اس حادثے کی اطلاع ملنے پر کنداپور فائر بریگیڈ اہلکار اور مقامی ڈیساسٹر منیجمنٹ ٹیم نے ندی میں غرق ہونے والے طالب علم کی تلاش شروع کی۔ دو گھنٹے تک کشتیوں کے ذریعے ندی میں تلاشی مہم چلانے کے باوجود لاپتہ طالب علم کا سراغ نہیں ملا۔ تیز بارش اور اندھیرے کی وجہ سے بالآخر تلاشی مہم کو عارضی طور پر روک لیا گیا۔ 

کوٹا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او پروین نے بتایا کہ اتوار کے دن مشہور غوطہ خور ایشور ملپے کو ساتھ لے کر دوبارہ تلاشی مہم شروع کی جائے گی۔


Share: