کنداپور، 22 / دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے مضافات میں واقع ایک گھر میں گھس کر لاکھوں روپے کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق 20 دسمبر کی رات کے وقت شیورام شیٹی نامی شخص کے گھر میں پیش آئی ہوئی اس واردات میں سونے کے زیورات کے علاوہ ہیرے اور قیمتی ریشمی ساڑیاں چرائی گئی ہیں ، جس کی مالیت کا اندازہ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ شیورام شیٹی اور اس کی بیوی مامتا گھر کو تالا لگا کر بینگلورو میں مقیم اپنے بچوں کے پاس گئے ہوئے تھے ۔ دوسرے دن جب ان کا رشتے دار درختوں کو پانی دینے کے لئے گھر کے احاطے میں پہنچا تو پتہ چلا کہ چوروں نے گھر پر کوئی موجود نہ رہنے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات انجام دی ہے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس عملہ ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ پہنچا اور جائزہ لینے کے بعد کیس درج کر لیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔