
کاسرگوڈ ،3 / نومبر (ایس او نیوز) کل رات کے وقت پڈاناکاڈ علاقے میں نہرو کالج کے سامنے قومی شاہراہ کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے موٹر سائیکل ٹکرا جانے کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوکین کی شناخت انوراگ (22 سال) اور آنند کرشنن (24 سال) کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق نلیشور کے علاقے پڈنجاٹم کوژووال سے تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں نوجوان نلیشور سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کاننگڈ کے بھگوتی مندر میں ’تھیام‘ (ایک روایتی فن) دیکھنے جا رہے تھے کہ پڈاناکاڈ کے مقام پر رات تقریباً 9 بجے یہ حادثہ پیش آیا ۔
حادثے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر کاننگڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن علاج کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
فوت شدہ نوجوانوں میں سے ایک انوراگ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ نلیشور کے وسنت ہوٹل میں کیشیئر کے طور پر کام کرتا تھا ۔