ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اگر ٹرمپ کر سکتے ہیں تو مودی بھی کر سکتے ہیں؛ اسدالدین اویسی کا مسعود اظہر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

اگر ٹرمپ کر سکتے ہیں تو مودی بھی کر سکتے ہیں؛ اسدالدین اویسی کا مسعود اظہر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

Sun, 04 Jan 2026 19:25:47    S O News
اگر ٹرمپ کر سکتے ہیں تو مودی بھی کر سکتے ہیں؛ اسدالدین اویسی کا مسعود اظہر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی 4/جنوری (ایس او نیوز) : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے امریکہ لا سکتے ہیں تو بھارت بھی 26/11 ممبئی دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈز کو پاکستان سے واپس لا سکتا ہے۔

اویسی نے وینزویلا میں امریکہ کی فوجی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی فورسز نے رات بھر کی کارروائی کے دوران صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کر دیا ہے، جہاں وہ امریکی محکمہ انصاف کی نارکو ۔ٹیرر زم سازش سے متعلق فردِ جرم کے تحت حراست میں رہیں گے۔

ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا: "آج ہم نے سنا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی فورسز نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ان کے ہی ملک سے گرفتار کر کے امریکہ لے گئے ہیں۔ اگر امریکی صدر ٹرمپ کسی ملک کے صدر کو ان کے ہی ملک سے اغوا کر کے لا سکتے ہیں، تو آپ (وزیراعظم مودی) بھی پاکستان جا کر 26/11 دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھارت واپس کیوں نہیں لا سکتے۔"

اویسی نے کہا کہ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملے کے دوران دس پاکستانی لشکرِ طیبہ کے دہشت گردوں نے شہر کے مختلف مقامات پر 12 مربوط حملے کیے تھے، جس میں کم از کم 170 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، یہ بھارت کے تاریخ کے سب سے مہلک دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک ہے۔

اپنی تقریر میں اویسی نے مزید کہا: "مودی جی، ہم آپ سے کہہ رہے ہیں، آپ پاکستان میں فوج بھیجیں اور مسعود اظہر سمیت لشکرِ طیبہ کے دہشت گردوں کو واپس بھارت لائیں۔ چاہے وہ مسعود اظہر ہو یا لشکرِ طیبہ کا کوئی اور سفاک دہشت گرد۔"

طنزیہ حملہ جاری رکھتے ہوئے اویسی نے کہا: "اگر ٹرمپ کر سکتے ہیں تو مودی جی، آپ کسی سے کم نہیں ہیں۔ اگر ٹرمپ کر سکتے ہیں تو آپ کو بھی یہ کر کے دکھانا ہوگا۔" انہوں نے وزیر اعظم کے سابقہ بیان "اب کی بار ٹرمپ سرکار" کا حوالہ بھی دیا۔


Share: