ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گزشتہ 5 سالوں میں 12 ہیلی کاپٹر حادثات، 30 افراد ہلاک: حکومت کا راجیہ سبھا میں انکشاف

گزشتہ 5 سالوں میں 12 ہیلی کاپٹر حادثات، 30 افراد ہلاک: حکومت کا راجیہ سبھا میں انکشاف

Mon, 28 Jul 2025 19:52:41    S O News

نئی دہلی، 28/ جولائی (ایس او نیوز / ایجنسی) مرکزی حکومت نے پیر کو راجیہ سبھا میں انکشاف کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں رجسٹرڈ شیڈیولڈ ہیلی کاپٹروں کے 12 حادثات پیش آئے، جن میں 30 افراد کی جانیں چلی گئیں۔ ان حادثات میں سب سے زیادہ سات اتراکھنڈ میں، چار مہاراشٹرا میں اور ایک چھتیس گڑھ میں پیش آیا۔

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت مرلی دھر موہول نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ اتراکھنڈ میں چاردھام یاترا کے دوران ہیلی کاپٹر سروسز کے لیے اضافی احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے نہ صرف چاردھام بلکہ پورے ملک میں ہیلی کاپٹر آپریشنز پر سیفٹی آڈٹ اور اضافی نگرانی کا عمل شروع کیا ہے۔

موہول نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں ایکسیس کنٹرول، ہیلی پیڈ پر پارکنگ کا بہتر انتظام، سلاٹ الاکیشن کے نئے اصول، پائلٹوں کی تربیت میں بہتری اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (SOPs) کی سختی سے پیروی شامل ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ان اقدامات سے چاردھام یاترا سمیت ملک بھر میں ہیلی کاپٹر پروازوں کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکے گا۔


Share: