ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ تعلقہ کے دیوی منے علاقے میں پیش آیا پہاڑی کھسکنے کا معاملہ

کمٹہ تعلقہ کے دیوی منے علاقے میں پیش آیا پہاڑی کھسکنے کا معاملہ

Sun, 15 Jun 2025 11:57:26    S O News
کمٹہ تعلقہ کے دیوی منے علاقے میں پیش آیا پہاڑی کھسکنے کا معاملہ

کمٹہ ،15 / جون (ایس او نیوز) تعلقہ میں ہو رہی موسلا دھار برسات کے ساتھ آج رات تقریباً 2:30 بجے دیوی منے گھاٹ علاقے میں کمٹہ - سرسی ہائی وے پر پھر ایک بار پہاڑی کھسکنے کا معاملہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے اس راستے پر ٹریفک کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے ۔
    
پہاڑی کھسکنے کے بعد مٹی اور پتھروں کا ملبہ نیشنل ہائی وے پر آ گرا ہے ۔ خیال رہے کہ دو تین دن قبل بھی اسی علاقے میں پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے اس راستے پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی تھی اور ملبے کو ہٹانے کے بعد کل ہی یہاں سے ٹریفک کو گزرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ مگر رات میں تیز بارش کے دوران میں پھر سے زمین کھسک گئی اور دوبارہ سڑک پر ملبے کا ڈھیر لگ گیا ۔
    
چونکہ اس دفعہ سڑک پر گرے ہوئے ملبے میں  پتھروں کے بہت بڑے تودے ہیں اس وجہ سے ملبہ ہٹانے کے لئے انہیں بریکر کے ذریعے توڑنے کی ضرورت پیش آئے گی اور تب تک موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ برقرار رہے گی ۔ فی الحال جے سی بی کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ 


Share: