ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی : سڑک حادثے میں بائک سوار ہلاک

ڈانڈیلی : سڑک حادثے میں بائک سوار ہلاک

Wed, 05 Feb 2025 14:48:42    SO News

ڈانڈیلی ،5 / فروری (ایس او نیوز) جوئیڈا ڈانڈیلی سڑک پر جنتا کالونی کے پاس پیش آئے ایک حادثے میں بائک سے گرنے والا نوجوان ہلاک ہوگیا ۔
    
مہلوک کا نام جوزیف امرت (22 سال) ہے جو کہ ڈانڈیلی کا رہنے والا تھا ۔ جس وقت حادثہ پیش آیا تب جوزیف اپنے دو دوستوں کے ساتھ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار ہو کر جوئیڈا سے واپس لوٹ رہا تھا ۔ سامنے سے ایک تیز رفتار گاڑی کو آتے دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور چلتی بائک سے کود پڑا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا ۔ جب اسے ڈانڈیلی سرکاری اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کر دی ۔
    
پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد معاملہ درج کر لیا ۔


Share: