Sat, 23 Jul 2016 15:43:33
کویت میں جاری یمنی امن مشاورت میں شریک حکومتی وفد کا کہنا ہے کہ باغیوں کے وفد کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پندرہ روزکے اندر امن کا حتمی معاہدہ طے پانا خارج از امکان ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2016 15:40:02
ترک حکام نے صدر رجب طیب ایردوآن کے حفاظتی دستے میں شامل کم سے کم 283اہلکاروں کو حراست میں لے لیاہے۔ایک ترک عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ ہفتے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنائے جانے کے بعدصدرایردوآن کی حفاظت پر مامور دسیوں اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا۔
View more
Sat, 23 Jul 2016 15:37:48
جرمنی کے شہر میونخ کی پولیس نے بتایا ہے کہ جمعہ کی شام شہرکے ایک مصروف تجارتی مرکز میں فائرنگ کے ایک واقعے کے نتیجے میں کم سے کم10افرادہلاک اوراتنے ہی زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2016 15:26:20
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ کو فرانس کی سب سے بڑی اپیل کورٹ نے عدالت میں پیشی کا حکم دیاہے۔لاگارڈپرالزام ہے کہ انہوں نے فرانس کی وزیر معیشت کی حیثیت سے ایک تاجر کو بے تحاشا سرکاری رقوم کی ادائیگی کی تھی۔
View more
Sat, 23 Jul 2016 15:23:29
اطالوی وزیرمعیشت پیئر کارلو پاڈوآن نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے وقت اور اس عمل کے باقاعدہ آغاز سے متعلق مزید واضح صورت حال سامنے آ جائے گی۔
View more
Sat, 23 Jul 2016 15:21:14
میونخ کے شاپنگ مال میں ہونے والے حملے کے بعد آسٹریا نے جرمنی کے ساتھ متصل ملکی سرحد پر سکیورٹی انہتائی سخت کر دی ہے۔ آسٹرین ایلیٹ پولیس فورس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2016 15:18:03
قوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے شعبے کے سربراہ ژان پال لابوردے نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے حملوں میں نمایاں اضافہ کیا۔
View more
Sat, 23 Jul 2016 15:13:58
امریکی حکام کے مطابق تین افرادپردہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا حصہ بننے کی غرض سے شام جانے کی کوشش کے الزامات عائدکردیئے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy