Tue, 06 Sep 2016 12:33:43
دہرادونضلع کے تيوني- چكرات موٹر روڈ پر مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس گہری کھائی میں جا گری.جس کے نتیجے میں دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہونے کی خبر ہے. البتہ انتظامیہ نے چار لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے. بتایا گیا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 12:32:33
اسمبلی انتخابات قریب آنے کے درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے گزشتہ دنوں دیئے گئے اشارہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبے کے 18سال یا اس سے زیادہ عمر کے مستحق لوگوں کو مفت سماج وادی اسمارٹ فون دینے کا آج اعلان کر دیا۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 12:30:34
وزیر اعظم نریندر مودی نے جی - 20کے سربراہی اجلاس سے الگ ترکی کے صدر رطیب رجب اردگان کے ساتھ ہندوستان کے این ایس جی کی رکنیت کی کوششوں کا مسئلہ اٹھایا اور ساتھ ہی فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ ہندوستانی اسکا رپین آبدوز کے خفیہ دستاویزات کے لیک ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 12:28:12
ارجت پٹیل نے ریزرو بینک کے 24ویں گورنر کے طور پر اپناچارج سنبھال لیا ہے جو رگھو رام راجن کی جگہ لے رہے ہیں۔راجن کی تین سال کی مدت کل ختم ہو گئی ہے ۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 12:25:38
کل جماعتی وفد نے اپنے جموں و کشمیر دورے کے دوسرے دن سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقات کی۔اس سے پہلے علیحدگی پسندوں کو مذاکرات کی میز تک لانے کی وفد کے کچھ اراکین کی کوشش ناکام رہی تھی۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 12:21:23
سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے 129ویں یوم پیدا ئش کے موقع پر ملک کے 60اہم ماہرین تعلیم اور صحافیوں کو 32ویں ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن میموریل نیشنل ٹیچراور میڈیا اعزاز سے نوازا گیا۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 12:19:07
مایاوتی کے حملوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بی جے پی نے بی ایس پی سربراہ پر دلتوں کے نام پر دولت بٹورنے اور اپنے دور اقتدار کے دوران دلتوں اور پسماندہ طبقے کی فکر نہیں کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اترپردیش میں’بوا ‘مایاوتی اور’ بھتیجے‘ اکھلیش یادو کی جگل بندی سے ریاست کی عوام پریشان ہے اور وہ ایس پی-بی ایس پی کے جھانسے میں مزید آنے والی نہیں ہے اور اسمبلی انتخابات میں ان لوگوں کو سبق سکھائے گی ۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 12:15:19
سپریم کورٹ آج دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دہلی حکومت کی 6 اپیلوں پر سماعت کرنے کے لیے تیار ہو گیاہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر ہی قومی دارالحکومت کے انتظامی سربراہ ہیں۔عدالت عظمی ان اپیلوں پر 9 ؍ستمبر کو سماعت کرے گا۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 12:12:46
برہان وانی کی 8؍جولائی کو ایک تصادم کے دوروان موت کے بعد سے جاری پرتشدد احتجاج کی وجہ سے سری نگر کے کچھ علاقوں میں کرفیو اور کشمیر کے باقی علاقوں میں پابندی جاری رہنے سے آج مسلسل 59ویں دن بھی وادی میں بڑے پیمانے پر زندگی بری طرح متاثر رہی ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ آج سری نگر شہر کے سات تھانہ علاقوں میں کرفیولگایاگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy