ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    سعودی عرب میں تیل پائپ لائن اڑانے کی سازش ناکام

    سعودی عرب میں تیل پائپ لائن اڑانے کی سازش ناکام

    Tue, 20 Sep 2016 15:59:06 
    سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائیوں کے دوران شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش سے وابستہ جن تین سیل کو پکڑا ہے ان میں سے ایک گروپ الدوادمی شہرمیں سب سے بڑی تیل پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
    سعودی عرب:داعش سے وابستہ 17مشتبہ دہشت گرد گرفتار

    سعودی عرب:داعش سے وابستہ 17مشتبہ دہشت گرد گرفتار

    Tue, 20 Sep 2016 15:56:41 
    سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے کئی ماہ کی نگرانی کے بعد دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش)سے وابستہ تین سیل پکڑ لیے ہیں اور ان سے تعلق رکھنے والے سترہ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار مشتبہ افراد چار خودکش بم حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور تیاریوں کے آخری مراحل میں تھے۔
    حلب:شامی فوج کے امدادی قافلے پر بمباری، 18ٹرک تباہ

    حلب:شامی فوج کے امدادی قافلے پر بمباری، 18ٹرک تباہ

    Tue, 20 Sep 2016 15:54:43 
    شام میں جنگ زدہ علاقہ حلب کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والے 18ٹرکوں کو شامی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سامان سمیت ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی طرف سے شامی جنگی طیاروں سے امدادی قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
    سعودی عرب کے ولی عہد کی جان کیری سے علاقائی مسائل، دو طرفہ تعاون پر بات چیت

    سعودی عرب کے ولی عہد کی جان کیری سے علاقائی مسائل، دو طرفہ تعاون پر بات چیت

    Tue, 20 Sep 2016 15:50:03 
    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران گذشتہ روز نیویارک میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں ہونے والی ملاقات میں خطے کے بحرانوں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا
    چنتامنی شہر کے عوام کو خنزیروں سے نجات دلایا جائیگا:کمشنر راجنا کا تیقن

    چنتامنی شہر کے عوام کو خنزیروں سے نجات دلایا جائیگا:کمشنر راجنا کا تیقن

    Tue, 20 Sep 2016 15:07:05 
    گذشتہ روز تجارتی مرکز شہر چنتامنی کے شری رام نگر وارڈ میں خنزیر نے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تین سالہ رُبینہ بنت نوید پاشاہ اور اُس وارڈ کا ساکن چرن نو سالہ پر حملہ کرکہ شدید طور پر زخمی کردیا۔فوراََ رُبینہ تین سالہ بچی کو شہر کے رادھاکرشنا نجی اسپتال میں داخل کیا گیا
    چنتامنی میں نومولود لاوارث کی نعش دستیاب؛ کتوں کی چھیڑپھاڑ کے دوران نعش کو نکالا گیا

    چنتامنی میں نومولود لاوارث کی نعش دستیاب؛ کتوں کی چھیڑپھاڑ کے دوران نعش کو نکالا گیا

    Tue, 20 Sep 2016 15:05:28 
    شہر کے این این ٹی روڈ کے متصل ایک نومولود بچے کی نعش آوارہ کتے نوچ کھارہے دیکھا کر راہ گیروں نے اس کی اطلاع ٹاون پولیس کو دینے پر سرکل انسپکٹر منجوناتھ وغیرہ پہنچ کرنومولود بچے کی نعش کا معائنہ کئے راہگیروں نے محکمہ پولیس سے کہا کہ کسی نے یہاں نومولود بچے کی نعش کو پھینک کر چلا گیا ہے
    چنتامنی کے جین اسکول کے روبرو اے بی وی پی کارکنوں کا احتجاجی مطاہرہ؛ عصمت دری کے واقعہ کو چھپانے کا الزام

    چنتامنی کے جین اسکول کے روبرو اے بی وی پی کارکنوں کا احتجاجی مطاہرہ؛ عصمت دری کے واقعہ کو چھپانے کا الزام

    Tue, 20 Sep 2016 15:02:43 
    چنتامنی تعلقہ کولگنہلی جین اسکول کی طالبہ کے ساتھ اُسی اسکول کا سیکورٹی گارڈ آمر نے پچھلے ایک ہفتہ قبل عصمت دری کرنے کا واقع پیش آیا تھا ۔اُس عصمت دری کے واقع کو اسکول انتظامیہ چھپنے کی کوشش کرہی تھی اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت کرانے کے بجائے اسکول انتظامیہ تماشائی بنی بیٹھی ہے آج اس کی مذمت کرتے ہوئے اے بی وی پی تنظیم کے کئی سو کارکنوں احتجاجی ریلی نکالی
    مینگلور کے قریب بحرعرب میں ماہی گیری بوٹ اُلٹ گئی؛ ایک لاپتہ؛ پانچ کنارے تک پہنچنے میں کامیاب

    مینگلور کے قریب بحرعرب میں ماہی گیری بوٹ اُلٹ گئی؛ ایک لاپتہ؛ پانچ کنارے تک پہنچنے میں کامیاب

    Tue, 20 Sep 2016 13:29:40 
    مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ایک بوٹ سمندر میں ڈوبنے کی تازہ واردات اُلال کے قریب الوے باگیلو نامی مقام پر بحرعرب میں پیش آئی ہے جس میں ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا ہے، البتہ بوٹ پر سوار دیگر پانچ ماہی گیر سمندری موجوں سے جوجھتے ہوئے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
    ولادی میر پوتن کی جماعت کو روسی انتخابات میں سبقت 

    ولادی میر پوتن کی جماعت کو روسی انتخابات میں سبقت 

    Tue, 20 Sep 2016 12:34:38 
    روس میں پارلیمانی انتخاب کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر ولادی میر پوتن کی جماعت کو حسب توقع بھاری برتری حاصل ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق روس میں گزشتہ روز پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔