ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
     سابق وزیر اعظم دیو ےگوڑا پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    سابق وزیر اعظم دیو ےگوڑا پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    Wed, 23 Jun 2021 12:15:31 
    ریاست کرناٹک کی بنگلورو کی ایک عدالت نے 10 سال قبل ٹیلی ویژن انٹرویو میں نندی انفراسٹرکچر کوریڈور انٹرپرائزز (نائس لمیٹڈ) کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے پر سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کو کمپنی کو 2 کروڑ روپے ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    کرناٹک میں  مزید 4 اضلاع اَن لاک کی رعایتیں، دوپہر تک دکانیں کھولنے کی اجازت

    کرناٹک میں مزید 4 اضلاع اَن لاک کی رعایتیں، دوپہر تک دکانیں کھولنے کی اجازت

    Wed, 23 Jun 2021 11:55:26 
    کووڈ۔19 کا پھیلاؤ کم ہونے کے  سبب  مزید 4 اضلاع میں حکومت نے اَن لاک کی رعایتیں دی ہیں، یہاں کووڈ پازیٹیو معاملات کی شرح 5 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ دکشن کنڑا، ہاسن، داونگیرے اور چامراج نگر میں صبح 6 بجے تا دوپہر 1 بجے تک ضروری اشیا کی خریداری کے لئے دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 
    نتیش ڈاکٹر کو نہیں مودی کو آنکھ دکھانے دہلی گئے ہیں : کانگریس

    نتیش ڈاکٹر کو نہیں مودی کو آنکھ دکھانے دہلی گئے ہیں : کانگریس

    Wed, 23 Jun 2021 11:30:09 
    کانگریس کے سنیئر لیڈر اور رکن قانون ساز کونسل پریم چندر مشرا نے کہا ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکا آنکھ کی جانچ کیلئے دہلی جانا بہانا لگتاہے ، در اصل وہ مرکزی کابینہ میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کو اب تک جگہ دینے سے کترا رہے وزیراعظم نریندر مودی کو ” آنکھ دکھانے“ گئے ہیں۔
    عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر مودی حکومت نے پٹرول-ڈیزل سے کی بڑی کمائی!

    عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر مودی حکومت نے پٹرول-ڈیزل سے کی بڑی کمائی!

    Wed, 23 Jun 2021 11:25:17 
    کورونا سے بحران سے ہر کوئی پریشان ہے، اور اس درمیان پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے لگاتار اضافہ کی وجہ سے مہنگائی بھی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک طرف کورونا انفیکشن کئی خاندانوں کے لیے موت کا پیغام بن کر سامنے آیا تو دوسری طرف ملازمتوں کے جانے اور کاروبار ٹھپ پڑنے سے بھی لوگوں کی زندگی کے سامنے بڑا بحران پیدا ہو گیا۔ ان سب کے باوجود مرکز کی مودی حکومت کے پاس انکم ٹیکس کے ذریعہ پہنچنے والے پیس
    یو پی میں ’خاکی‘ پھر داغدار، خاتون سے عصمت دری معاملہ میں کانسٹیبل گرفتار!

    یو پی میں ’خاکی‘ پھر داغدار، خاتون سے عصمت دری معاملہ میں کانسٹیبل گرفتار!

    Wed, 23 Jun 2021 10:56:41 
    اتر پردیش میں ایک بار پھر خاکی وردی پر داغ لگ گیا ہے۔ واقعہ بلند شہر ضلع کا ہے جہاں ایک پولیس کانسٹیبل کو ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ 57 سالہ ہیڈ کانسٹیبل یشونت راٹھوڑ گھریلو تشدد واقعہ کی ایک شکایت پر اس کے گھر آئے تھے اور تبھی انھوں نے اس جرم کو انجام دیا۔
    کورونا کی تیسری لہر کو روکنا ممکن، ڈاکٹر وی کے پال نے بتایا طریقہ

    کورونا کی تیسری لہر کو روکنا ممکن، ڈاکٹر وی کے پال نے بتایا طریقہ

    Wed, 23 Jun 2021 10:53:47 
    کورونا کی دوسری لہر کمزور پڑنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں تیسری لہر کو لے کر دہشت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس درمیان نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووڈ-19 وبا کی تیسری لہر کو ناکام کرنا لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اگر کووڈ ضابطوں پر عمل کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکہ لگوائیں تو اسے روکا جا سکتا ہے۔
    لکشدویپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل کو جھٹکا ،عدالت نے اصلاحات پر عبوری روک لگائی

    لکشدویپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل کو جھٹکا ،عدالت نے اصلاحات پر عبوری روک لگائی

    Wed, 23 Jun 2021 10:50:08 
    کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کے روز لکشدیپ میں ڈیری فارموں کو بند کرنے اور اسکولوں میں طلبہ کو دیے جانے والے مڈ ڈے میل سے گوشت سمیت اشیاء نہ دینے کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے۔
    دہلی میں کورونا کے 134 نئے معاملے ، 8 کی موت

    دہلی میں کورونا کے 134 نئے معاملے ، 8 کی موت

    Wed, 23 Jun 2021 10:46:32 
    دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 134 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور آٹھ مزید مریضوں کی موت ہوگئی ، لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 467 ہے۔
    جناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے نئے صدر منتخب

    جناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے نئے صدر منتخب

    Wed, 23 Jun 2021 01:59:31 
    مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل  کے نائب صدرجناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب اب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے  صدر منتخب ہوئے ہیں۔ پیر کو جماعت کے دفتر میں منعقدہ انتظامیہ میٹنگ میں  انہیں اس عہدہ کےلئے بالاتفاق رائے منتخب کیا گیا۔ یاد رہے کہ خلیفہ جماعت المسلمین کے  صدر جناب صدیق محمد میراں صاحب گذشتہ ماہ  انتقا ل کرگئے تھے  ، جس کے بعد پیر 21  جون کو منعقدہ  انتظامیہ میٹنگ میں  جناب