ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : ہیجڑوں نے راستہ روک کر چھین لی سونے کی چین

بھٹکل : ہیجڑوں نے راستہ روک کر چھین لی سونے کی چین

Tue, 04 Nov 2025 12:35:49    S O News

بھٹکل، 4 / نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں ہیجڑوں کے ذریعے راستہ روک کر ایک شخص کے گلے سے تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین چھین لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
    
پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بلیٹین کے مطابق ہیجڑوں کے حملے اور لوٹ کا شکاری ہونے والے شخص کا  نام ارون کمار ہے جو مرڈیشور کے آر این ایس ڈپلومہ کالج میں لیباریٹری انچارج ہے ۔ 
    
پولیس کے پاس درج کی گئی اپنی شکایت میں ارون کمار نے بتایا ہے کہ رات کے وقت جب اپنا کام پورا کرکے وہ نیشنل ہائی وے 66 سے متصل سروس راستے پر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا تو دو ہیجڑوں نے اس کا راستہ روکا اور ناشائستہ گفتگو کرنے لگے ۔ اسی دوران مزید دو ہیجڑے وہاں آ گئے اور اس کے ساتھ ناشائستہ رویہ اپنایا ۔ اسی دوران اس کے گلے میں موجود سونے کی چین انہوں نے چھین لی اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔  
    
مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ پولیس ملزمین کی تلاش اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔


Share: