ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے راوڈی شیٹر کو چھ ماہ کے لیے ضلع اتر کنڑا سےتڑی پار

بھٹکل کے راوڈی شیٹر کو چھ ماہ کے لیے ضلع اتر کنڑا سےتڑی پار

Sun, 02 Aug 2026 20:11:28    S O News
بھٹکل کے راوڈی شیٹر کو چھ ماہ کے لیے ضلع اتر کنڑا سےتڑی پار

بھٹکل 2/اگست (ایس او نیوز) : عوامی امن و امان اور قانون و نظم کے لیے خطرہ بننے کے الزام میں بھٹکل تعلقہ کے ہیبلے گاندھی نگر کے رہائشی 33 سالہ راوڈی شیٹر جگدیش واسو موگیر کو چھ ماہ کے لیے ضلع اتر کنڑا سےتڑی پار کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جگدیش موگیر کے خلاف مجموعی طور پر چھ فوجداری مقدمات زیر سماعت ہیں، جن میں حملہ، دھمکی، اقدامِ قتل اور درج فہرست ذاتوں و قبائل (انسدادِ مظالم) ایکٹ کے تحت درج مقدمات شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ مقدمات بھٹکل رورل پولیس اسٹیشن اور ایک مقدمہ مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

بھٹکل رورل پولیس انسپکٹر کی سفارش پر مجاز اتھارٹی نے کرناٹک پولیس ایکٹ کی دفعہ 55(A)(B) کے تحت جگدیش موگیر کو فوری طور پر چھ ماہ کے لیے ضلع اتر کنڑا سے بے دخل کرتے ہوئے میسورو شہر کے اشوک پورم پولیس اسٹیشن کی حدود میں رہنے کا حکم جاری کیا۔

پولیس نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے جگدیش موگیر کو میسورو منتقل کرکے اشوک پورم پولیس اسٹیشن کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Click here for report in English


Share: